Posts

Showing posts with the label Smart News

Emily Ratajkowski surprised many

Image
  ایملی رتاجکوسکی نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا دنیا کی مشہور ماڈلز میں سے ایک ایملی رتاجکوسکی نے حال ہی میں ایک ایسا بیان دیا جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا : اس نے اعلان کیا کہ وہ کسی عورت کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی۔ اس نے یہ بیان ایک معروف میگزین کو دیا، یہ بیان فوری طور پر پوری دنیا میں چلا گیا اور اسے مستند ذرائع نے رپورٹ کیا۔ امریکی ماڈل اور اداکارہ لندن کے شہر ویسٹ منسٹر میں امریکی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور کیلیفورنیا میں پلی بڑھیں۔ Digital  Sindh Smart People

بلین ٹری پراجیکٹ میں فوری طور پر بھرتیاں

Image
بلین ٹری پراجیکٹ میں فوری طور پر بھرتیاں ماحولیاتی تحفظ کے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے لاکھوں افراد کی ضرورت ہے اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونے والے افراد کو اس منصوبے کا فائدہ پہنچایا جائے۔ وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت چلنے والے بلین ٹری پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سلمان خان نے بتایا کہ: ·       کورونا وائرس کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے لیے تمام صوبوں کو ہدایات جاری۔۔۔ ·       ابتدائی طور پر کورونا سے متاثرہ ایسے ڈیڑھ لاکھ  افراد شامل کیے جائیں گے جن کی آمدن پندرہ ہزارروپے تک تھی۔ ·       بیرون ملک سے بیروزگار ہو کر وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ·       ایک ارب ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جانے والا بلین ٹری پراجیکٹ صرف دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں جنگلی حیات کے تحفظ اور سروے  اور کم از کم سات نیشنل پارکس بنانے کے  منصوبے بھی شامل ہیں۔ ·       شہروں میں بھی کلین اینڈ گرین پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے اور وزیراعظم کے ’ک

آپ کی سوچ پرانی ہے - بلاول بھٹو زرداری

Image
آپ کی سوچ پرانی ہے بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ: آپ کی سوچ پرانی ہے ·       آج پاکستان کی عورت مارچ بھی کر سکتی ہے۔ ·       آج پاکستان کی عورت اگر چاہتی ہے تو وہ وزیر اعظم بھی بنے گی۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ عورتوں کو بتائیں کہ: ·         کس طرح سیاست کرنی ہے۔ ·       کس طرح احتجاج کرنا ہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم   کرے۔ ·       جو حقوق ہمارا دین، آئین عورتوں کو دیتا ہے ہم انہی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ·       عورتوں کےحقوق یا جدوجہد کی بات ہوتی ہے تو شہید بےنظیر بھٹو کا نام ضرور آتا ہے۔ Digital  Sindh Smart People

چھوہارا غذائیت اور توانائی میں اپنی مثال آپ

Image
چھوہارا سندھ میں تیار ہونے والا چھوہارا غذائیت اور توانائی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس کی شہرت سرحد پار بھی ہے اور یہ کھجور سے کہیں زیادہ منافع بخش ہے۔ کاشتکار کچی کھجوروں جنہیں سندھی زبان میں ’ڈوکا‘ کہا جاتا ہے کو درختوں سے اتار کر پانی میں ابال کر اور دھوپ میں سکھا کر چھوہارے کی شکل دیتے ہیں اور پھر اس کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ملک بھی بھیجتے ہیں۔ سندھ کے شہروں خیرپور اور سکھر میں قائم 2 کھجور منڈیوں کے سینکڑوں تاجر ہر سال لاکھوں بوریاں چھوہارے انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال اور دیگر ممالک کو برآمد کر کے کثیر زرمبادلہ پاکستان لاتے ہیں۔ انڈیا میں چھوہارے کو مندروں میں پوجا کے وقت بطور پرساد کھانے کے لیے بانٹا جاتا ہے اور منتیں پوری کرنے کی غرض سے دریائے گنگا سمیت دیگر ندیوں میں بہایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی ہمیشہ مانگ رہتی ہے۔ خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں قائم ’ڈیٹ پام رسرچ انسٹیٹیوٹ‘ کے دستاویز کے مطابق علاقے میں لگ بھگ 70 ہزار ہیکٹرز پر کھجور کے تناور درخت موجود ہیں۔ جن سے سالانہ چار لاکھ ٹن سے زائد تازہ کھجور اور چھوہارے کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔ جو کہ

کھارے پانی سے پھلوں کی پیداوار کا کامیاب تجربہ

Image
کھارے پانی سے پھلوں کی پیداوار کا کامیاب تجربہ صحرائے تھر میں صوفی بیر کی پیداوار شروع تھر کے زیر زمین پانی کے ذخائر میں سے امید پیدا ہوگئی ہے۔ تھر فاؤنڈیشن اور سندھ اینگرو کول مائننگ کا اہم کارنامہ ·        ایک ایکڑ پر 120 درخت لگا کر 35 سے 40 ہزار روپے کا منافع کمایا جا سکتا ہے۔ ·        صحرائے تھر میں کھارے پانی سے پھلوں کی پیداوار کا کامیاب تجربہ، صوفی بیر کی پیداوار شروع ·        ایک ایکڑ پر 120 درخت لگا کر 35 سے 40 ہزار روپے کا منافع کمایا جا سکتا ہے۔ ·        حکومت کو مقامی کاشت کاروں کو زرعی قرضے دینے کی تجویز۔ ·        یہ منصوبہ تھر فائونڈیشن اور کول مائننگ کمپنی کی جانب سے تھر کول بلاک ٹو میں 10 ایکڑ زمین پر ایک سال قبل بیر کے درخت لگائے گئے تھے جوکہ اب پیداوار دینا شروع ہو گئے ہیں ۔ ·        کھارے پانی پر زراعت کی کڑی ہے جس کے تحت 200 میٹر زیر زمین کھارے پانی کے تیسری تہہ کو زیر استعمال لاتے ہوئے درخت لگائے گئے۔ ان درختوں کو 3500 پی پی ایم والے پانی سے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ فنی معاونت کے ذریعے لگایا گیا

موہن جو دڑو کی دریافت کو 100 سال مکمل

Image
موہن جو دڑو کی دریافت کو 100 سال مکمل (سندھ کی تہذیب کی سب سے پرانی نشانی) ·        موہن جو دڑو کی دریافت کو 100 سال ہوگئے مگر آج بھی دنیا بھر کے محقق اس قدیم شہر کی بول چال سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔ ·        موہن جو دڑو شہر قریباً 3700 سال تک زمین میں دفن رہا اور بالآخر 1920 میں اس کا سراغ لگایا گیا۔ ·        آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے عہدیدار آر ڈی بینرجی نے 1920 میں یہ ٹیلہ دریافت کیا۔ ·        آرکیولاجیکل سروے آف انڈیا کے سربراہ سر جان مارشل کی سربراہی میں آثار قدیمہ کی کھدائی کا کام ہوا اسی بنا پر اس شہر کی دریافت ان سے منسوب ہے۔ موہن جو دڑو یا موئن جو دڑو    سندھو تہذیب کے رسم الخط 'انڈس سکرپٹ' کی ضابطہ کشائی کے لیے موہن جودڑو کے آثارِ قدیمہ سے متصل میوزیم میں عالمی کانفرنس کا انعقاد حکومت سندھ کے زیرِ انتظام کیا گیا۔ کانفرنس میں جاپان سے آئے ڈاکٹر ایومو کوناسوکاوا، جرمنی سے ڈاکٹر آندریاس فولس اور ڈاکٹر مائیکل جانسین، ڈنمارک سے ڈاکٹر سٹیفن ٹریپ لارسن اور ڈاکٹر صدف مرزا، اٹلی سے ڈاکٹر ڈینز فرینز، امریکہ سے ڈاکٹر گریگ جیسمن اور ڈاکٹر جوناتھن م

15 سال قبل تعمیر کی گئی 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس

Image
کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن کی سومرا گلی میں تقریباً 15 سال قبل تعمیر کی گئی 6 منزلہ اور 18 فلیٹس پر مشتمل رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی ۔ صبح فجر کی نماز کے بعد عمارت میں عجیب و غریب آواز آنا شروع ہوگئی تھی جس کے بعد گھروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی، باہر آ کر دیکھا تو پلرز بھی ہل رہے تھے جس کے بعد لوگ خوف وہراس میں گھروں سے باہر نکل گئے، خوش قسمتی سے مکین بڑے حادثے سے بچ گئے۔ عمارت ایک طرف جھک گئی تھی جس کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کے حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکینوں سے خالی کروا دیا تھا۔ زمین بوس ہونے سے قبل عمارت کی بجلی اور گیس بھی منقطع کر دی گئی تھی۔ مکینوں کے ساتھ ساتھ اطراف میں موجود دکانوں کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا اور پولیس اور رینجرز نے گلی کو دونوں طرف سے بند کرکے آمدورفت کا سلسلہ منقطع کردیا تھا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارت کے استعمال میں ناقص مواد کا استعمال کیا گیا تھا جس کے سبب یہ عمارت بوجھ برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے

اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں۔ بلاول بھٹو

Image
یومِ سندھی ثقافت اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں۔ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کی عوام کو ’یومِ سندھی ثقافت‘ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ : ·       سندھی ثقافت قدیم سندھ تہذیب و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج اور وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔ ·       ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔ ·       پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی منفرد و کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں اور زندگی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد بھی ہے۔ ·       سندھ کی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لیے نوجوان نسل اپنا کردار اس اصولِ عمل کے تحت ادا کرے کہ "اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں"۔

تیزگام ایکسپریس انتہائی افسوسناک سانحہ

Image
تیزگام ایکسپریس انتہائی افسوسناک سانحہ تیزگام ایکسپریس انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ گیس سلنڈر دھماکے سے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے آمین۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ سندھ ڈجیٹل ریڈرس کراچی سندھ پاکستان

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن - چار روزہ دورہ پاکستان

Image
چار روزہ دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے نور خان ایئربیس پاکستان پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیاگیا تھا۔

ہانگ کانگ کا مصنوعی جزیرہ آباد کرنے کا منصوبہ

Image
·       ہانگ کانگ شہر میں جائیداد کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے شہریوں کو چھوٹی چھوٹی جگہوں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ ·       ایک ہی اپارٹمنٹ کو کئی حصوں میں تقسیم کرکے رہنے کا رجحان عام ہورہا ہے، جسے ’’مائیکرو فلیٹ‘‘، ’’نینو اپارٹمنٹ‘‘، ’’کیج ہوم‘‘ اور ’’کوفن ہومز‘‘ (تابوت گھر) کہا جاتا ہے۔ ·       گھروں کی کمی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کی حکومت نے مصنوعی جزیرہ بناکر زمین حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ·       یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہوگا اور نئے جزیرے کا رقبہ دبئی کے 560ہیکٹر پر محیط پام جمیرا سے دُگنا ہوگا۔ ·       مصنوعی جزیرے پر گھروں کی تعمیر کے اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 80ارب ڈالر لگایا گیا ہے، اس طرح یہ ہانگ کانگ کا اب تک کا سب سے مہنگا منصوبہ ہوگا۔ ·       اس منصوبے کو اس طرح تیار کیا جائے گا کہ وہ طاقتور سمندری طوفانوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگا۔ ·       سمندر سے زمین حاصل کرنے کے بعد توقع ہے کہ اس منصوبے پر کام کا آغاز 2025ء میں شروع ہ