آخر یہ طاقت کیا چیز ہے؟



دنیا بھر میں طاقت پر بہت تحقیق کی گئی ہے کہ آخر یہ طاقت کیا چیز ہے؟
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ:

1.  طاقت صرف اختیار کا نام ہے، آپ جتنے با اختیار ہیں اتنے ہی طاقتور۔
2.  کچھ لوگوں نے طاقت کو دولت سے جوڑا ہے یعنی آپ دولت سے اختیار یا اقتدار خرید کر طاقتور بن سکتے ہیں، جتنے دولتمند اتنے ہی طاقتور۔
3.  طاقت کی بحث میں شامل بعض لوگ شہرت کو بھی طاقت قرار دیتے ہیں یعنی جتنے مشہور اتنے ہی طاقتور اور بااثر۔
اس بحث میں شامل ایک طبقہ ایسا بھی آیا ہے جس کا کہنا ہے کہ:

·      طاقت بذات خود کوئی چیز نہیں، دراصل یہ محض ایک تاثر ہے۔ جب تک آپ کی طاقت کا تاثر موجود ہے آپ طاقتور ہیں جونہی آپ نے طاقت کا استعمال کیا آپ کی طاقت کو ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور آپ کا تاثر ختم یعنی طاقت ختم۔
·      آسان لفظوں میں طاقت کی ترکیب میں اختیار، دولت اور شہرت سب شامل ہیں مگر یہ سب ایک مضبوط تاثر کی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں۔ اگر تاثر کی بیساکھیاں ہٹا دی جائیں تو طاقت ختم اور طاقتور دھڑام سے نیچے۔
·      طاقت کے اوپر بیان کیے گئے تین بنیادی اجزاء یعنی اختیار، دولت اور شہرت میں سے کوئی ایک بھی آپ کے پاس باقی لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور آپ اس کا صحیح استعمال کرتے ہیں تو باقی دو اجزاء خود بخود آپ کے پاس آجاتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت