سی پیک منصوبوں سے اب تک 75 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے۔ حکام سی پیک سیکرٹریٹ


چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے اب تک75 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے، اس مقصد کے لئے چھ اقتصادی راہداریاں شروع کی گئی ہیں جن میں سے ایک سی پیک ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان ایک اہم قدم ہے۔

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی۔

افرادی قوت کی تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیداہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت