جہانگیر کوٹھاری کراچی سندھ پاکستان - روبینہ فہیم
کلفٹن پر بنا باغ ابن قاسم صرف ایک پارک ہی نہیں شہر کی 99 سالہ تاریخ کا
جھرونکہ ہے۔ عمارت کے بیرونی حصے پر ایک عبارت لکھی ہے ۔ جہانگیر کوٹھاری پریڈ جو یہاں
آنے والے ہر فرد کو دور سے ہی دکھائی دے جاتی ہے۔
· یہ قطعہ اراضی کراچی کے ایک ممتاز شہری جہانگیر ایچ
کوٹھاری کی ملکیت تھا، جنہوں نے اسے تفریح گاہ بنانے کے لئے میونسپلٹی کو عطیہ
کرنے کے ساتھ ساتھ تین لاکھ روپے بھی دیئے تھے ۔
· عمارت جودھ پور سے لائے گئے پتھر سے تعمیر کی گئی
تھی، جسے جودھ پوری پتھرکہاجاتا تھا۔
· پتھروں پر کندہ یہ عبارت گواہ ہے کہ اس کا سنگ بنیاد
10 فروری 1919کو بمبئی کے گورنر جارج لائیڈ نے رکھا تھا ۔
· ایک سال کی مدت کے بعد سن 1920کو ان کی تعمیر مکمل
ہوئی ، جس کی خوش میں یہاں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی ۔یہ تقریب لیڈ لائیڈ ممبئی کے
گورنر جارج لائیڈ کی اہلیہ کے ہاتھوں انجام پائی۔
عمارت کے بیرونی حصے میں ہی قائم ایک اور عمارت 'ہوا بندر' کے نام سے
منسوب ہے ۔ آج یہ عمارت ایک کو نے میں سمٹی نظر آتی ہے، مگر کچھ سال پہلے تک اس
کے اریب قریب میدان ہواکرتا تھا اور یہاں پکنک منانے کی غرض سے آنے والے لوگوں کی
گاڑیاں کھڑی ہوا کرتی تھیں جبکہ آج یہ منظر بالکل ہی بدل گیا ہے۔
جس جگہ کوٹھاری پریڈ پویلین بنا ہے یہاں جہانگیر کوٹھاری کا گھر تھا جو ان کے دادا نے کراچی آکر بنایا تھا جہانگیر کوٹھاری نے وہ گھر مسمار کر کے وہاں کوٹھاری پریڈ پویلین تعمیر کروایا تھا
ReplyDelete