Zakat

Zakat
Zakat for needy person

جکارتہ انڈونیشیا سمندر میں ڈوب رہا ہے


جکارتہ انڈونیشیا سمندر میں ڈوب رہا ہے

انڈونیشی صدر کا دارالحکومت کو منتقل کرنے کا فیصلہ

انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو ودودو نے وفاقی دارالحکومت کو جکارتہ سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

·      انڈونیشیا کے وزیر منصوبہ بندی بمبانگ برود جونی گورو کے مطابق یہ فیصلہ جکارتہ کے تیزی سے سمندر میں ڈوبنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
·      ایک کروڑ آبادی کا شہر جکارتہ 25 سینٹی میٹر سالانہ کی شرح سے سمندر میں ڈوب رہا ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
·      ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جکارتہ شہر گذشتہ 10سال کے دوران 8 فٹ تک سمندر میں ڈوب چکا ہے اور2050ء تک اس شہر کا اکثر علاقہ سمندر میں ڈوب جائے گا۔
·      دارالحکومت کو منتقل کرنے کی ایک اور وجہ جکارتہ کے مکینوں کی طرف سے استعمال کےلئے زیر زمین پانی کا حصول بھی ہے۔
·      دارالحکومت کو جکارتہ سے منتقل کرنے کی ایک اور وجہ یہاں بدترین ٹریفک جام بھی ہے اور وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ جکارتہ شہر میں ٹریفک جام کی وجہ سے قومی معیشت کوسالانہ ایک ہزار کھرب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔
بمبانگ برود جونی گورو نے بتایا کہ دارالحکومت کےلئے کسی نئی جگہ کا فی الحال حتمی تعین نہیں کیا گیا تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ جزیرہ بورنیو کے علاقہ پالانگ کارایہ میں منتقل کیا جائے گا۔

جکارتہ۔ 30 اپریل (اے پی پی)


Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت