بیحد بھاری ہے - حسن نثار
ترقی یافتہ قومیں
سائنس اور ٹیکنالوجی کے پروں کی مدد سے نئی دنیائیں دریافت کر رہی ہیں جبکہ نام
نہاد ترقی پذیر قومیں مضحکہ خیز تضادات و فروعات میں غرق ہیں اور ان کو اندازہ ہی
نہیں کہ
کبھی قوموں میں
سو پچاس سال سے زیادہ کا فرق نہیں ہوتا تھا جبکہ آج کی دنیا میں قوموں کے درمیان
ایک سال میں ایک صدی کا فاصلہ بڑھ رہا ہے۔
لیکن افسوس بری
طرح پچھاڑے جانے اور پیچھے رہ جانے کے باوجود ہارے ہوئے لوگ کچھ سوچنے سمجھنے اور
حکمت عملی تبدیل کرنے کو تیار نہیں کیونکہ حکمت عملی تو وہاں ہوتی ہے جہاں حکمت
نام کی کوئی شے موجود ہو جبکہ یہ حماقتوں کے ہمالیہ ہیں جو مسلسل ایک جیسی حماقتوں
کا ارتکاب کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ اس بار نتیجہ بلکہ نتائج مختلف ہوں گے۔
مہذب دنیا اک فیصلہ
کن مرحلہ میں داخل ہو چکی اور آنے والے چند عشروں میں دنیا کا چہرہ تقریباً اسی
طرح تبدیل ہونے والا ہے جیسے مغربی دنیا میں صنعتی انقلاب کے بعد تبدیل ہوا تھا لیکن
یہاں تو احمقانہ ایشوز ہی تبدیل نہیں ہو رہے جس کا انجام بہت بھیانک ہو گا یعنی....
مزید کمزور، مزید کمی اور کامے۔
چند مثالیں
پہلے پیش کی تھیں، چند مزید حاضر ہیں
· ہم
میں سے کتنے لوگ جانتے ہیں کہ سرجیکل پروسیجرز میں Robotics کا رول اور عمل دخل کس حد تک پہنچ چکا
ہے۔
· سیلف
ڈرائیونگ کاروں کا موسم سر پر ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کاروں کی ضرورت ہی نہ ہو
گی اور یہ تانگوں کی طرح قصۂ پارینہ ہو جائیں گی۔
· آپ
فون پر کار بلائیں گے، وہ آپ کی لوکیشن پر پہنچے گی اور آپ کو آپ کی منزل پہ پہنچا
دے گی۔ پارکنگ کا کوئی رولا نہیں۔ آپ فاصلہ کے مطابق کرایہ ادا کریں گے۔ بغیر
ڈرائیور کی اس کار میں سفر کے دوران بھی آپ Productiveرہ سکیں گے اور ڈرائیونگ لائسنس بھی
’’خطوں‘‘ کی طرح خواب ہو جائیں گے۔ تب یہ پارکنگ لاٹس پورچ گیرج کدھر ہوں گے؟
· حادثات
کی شرح حیرت ناک حد تک گر جائے گی تو ذرا سوچیں انشورنس کمپنیوں کا کیا بنے گا؟
کار انشورنس بزنس ماڈل کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ رئیل سٹیٹ کا تصور ہی تبدیل ہو
جائے گا۔
· الیکٹرک
کارز عشرہ کے اندر اندر مین سٹریم ہو جائیں گی اور ان کی وجہ سے شور، آلودگی میں
نمایاں کمی ہو گی۔
· بجلی
انتہائی سستی اور ستھری ہو گی۔ سولر پروڈکشن ایک نئی کروٹ لے رہی ہے۔
· ذرا
غور کیجئے کہ سولر انرجی کا جن بوتل سے پوری طرح برآمد ہونے پر جو تقریباً ہو
چکا، ان روایتی بجلی کمپنیوں کا کیا حشر ہو گا؟ ان گرڈ سٹیشنوں کا کیا بنے گا کالیا؟
· وکیلوں
سے لے کر ڈرائیوروں اور ’’واپڈائوں‘‘ کے ملازموں کے لشکروں تک ’’فارغ‘‘ ہوئے تو بے
روزگاری کے سونامیوں کا سوچو
· اسی
سال Tricorder X
Price انائونس ہونے جا رہی ہے۔ ایسی کمپنیاں
ہیں جو میڈیکل ڈیوائس پیش کریں گی جو آپ کے سیل فون کے ساتھ منسلک ہو گی۔ Retina Scan اور خون کا نمونہ لے کر
موج کرائیں گی۔ 54 بائیو مارکرز تقریباً ہر مرض کو بے نقاب کر دیں گے۔
· یہ
سب بہت ہی سستا ہو گا یعنی مستقبل قریب میں اس کرہ ارض پر ہر شخص کی پہنچ ورلڈ
کلاس Medical
Analysis تک ہو گی اور وہ بھی تقریباً مفت یعنی
پوری میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کا اللہ ہی حافظ لیب ٹیسٹنگ کی شیطانیاں اور منافع خوریاں
بھی گئیں سمجھو ڈاکٹرز بھی تقریباً وکیلوں کے نقش قدم پر۔
لیکن ہمیں تو
چاند دیکھنے سے ہی فرصت نہیں۔
ادھر ہم جیسے
چمپو ابھی تک ’’تھانہ کلچر‘‘ کی تبدیلی کے خواب سے ہی بیدار نہیں ہو رہے حالانکہ
پورے کا پورا گلوبل کلچر ہی انقلابی تبدیلیوں کے عمل سے گزر رہا ہے جو انسانی رویے
اور رشتے بھی تبدیل کر کے رکھ دے گا۔
کیا ہم 22 کروڑ
غیور باشعور اس بدلتی دنیا کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں یا اغیار پر انحصار ہمیں
مزید طفیلیا بنا دے گا؟
Source: Daily Jang
Comments
Post a Comment