فینگ شوئی Feng shui (چینی: 風水، معنی: ہوا اور پانی)
فینگ شوئی Feng shui (چینی: 風水 ، معنی: ہوا اور پانی) جمالیات کا ایک قدیم چینی طریقہ کار ہے جس کے بارے میں لوگوں کا یقین ہے کہ اس میں جنت اور زمین (جغرافیہ) دونوں کے قوانین استعمال ہوتے ہیں اور اس کے ذریعہ مثبت چی ( qi ) حاصل کر کے کسی کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ · کائنات کی ہر چیز اپنا ایک اثر رکھتی ہے۔ · تمام مظاہر فطرت سے نکلنے والی لہریں انسانی مزاج، رویوں اور سوچ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ · انسان کے جسم میں توانائی کی لہریں موجزن رہتی ہیں۔ یہ برقی رو جذبات، خیالات اور عقائد پر مبنی ہیں۔ · انسان کے جسم کی منفی و مثبت لہریں اس کے اردگرد کے ماحول اور لوگوں کو متاثر کرتی ہیں، انھیں chi energy کہا جاتا ہے۔ اسی طرح گھر کے ماحول سے بھی توانائی کا اخراج ہوتا ہے۔ اگر گھر زرخیز زمین پر بنا ہے تو وہاں صحت مند قوت موجود ہے۔ لیکن اگر گھر بنجر زمین پر واقع ہے تو وہاں لہروں کے اثرات مختلف ہوں گے۔ · فنگ شوئی کا علم گھر، دروازوں، الماریوں اور اسٹورز میں غیر ضروری سامان کو توانائی کی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ · ذہن کے حوالے سے بھی کہا