Posts

Showing posts with the label Atta ul Haq Qasimi

’’چل میری رانی شاباش، چل میری رانی‘‘ عطا ء الحق قاسمی

Image
’’چل میری رانی شاباش، چل میری رانی‘‘ عطا ء الحق قاسمی یورپی لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُنہیں جانوروں سے بہت محبت ہے حالانکہ میرے نزدیک جانوروں سے محبت میں ہم لوگ بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ہم لوگ تو گھوڑی کو بھی رانی اور شہزادی کا درجہ دے ڈالتے ہیں۔ یقین نہ آئے تو کسی بھی کوچوان کی گفتگو سن لیجئے، جو وہ چھانٹا ہاتھ میں پکڑے اپنی گھوڑی سے کر رہا ہوتا ہے، ’’ چل میری رانی شاباش، چل میری رانی ‘‘ وغیرہ ! یہ علیحدہ بات ہے کہ اُس کے باوجود وہ اگر سست روی کا مظاہرہ کرے تو کوچوان چھانٹے کو ’’ بروئے کار ‘‘ لاتے ہوئے اُس کا حسب نسب تبدیل کر دیتا ہے۔ جانوروں کو اِس سے زیادہ اور کیا مقام دیا جا سکتا ہے کہ ہم لوگ بوقت ضرورت گدھے کو بھی باپ بنا لیتے ہیں۔

فحاشی کی بہت سی قسمیں - عطا ء الحق قاسمی

Image
فحاشی کی بہت سی قسمیں عطا ء الحق قاسمی فحاشی کی بہت سی قسمیں ہیں مثلاً ·       جھوٹ بولنا فحاشی ہے۔ ·       وعدہ خلافی فحاشی ہے۔ ·       اشیائے خورونوش میں ملاوٹ فحاشی ہے۔ ·       جعلی ادویات تیار کرنا اور اُنہیں فروخت کرنا فحاشی ہے۔ ·       غبن کرنا اور رشوت یا کمیشن لینا فحاشی ہے۔ ·       اربوں روپے قرض معاف کرانا فحاشی ہے۔ ·       لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا فحاشی ہے۔ ·       اسمگلنگ فحاشی ہے۔ ·       ججوں کی خرید وفروخت فحاشی ہے۔ ·       وکیلوں کی مار کٹائی فحاشی ہے۔ ·       انتہا پسندی فحاشی ہے۔ ·       غیر ملکی فنڈنگ سے بنائی گئی این جی اوز کے ذریعے غیروں کے ایجنڈے ک...