دفتری پریشانی موت کا باعث ہوسکتی ہے


دفتری پریشانی موت کا باعث ہوسکتی ہے

ماہرین نےدفتری معاملات اور مالی پریشانیوں کو ملازمین میں نفسیاتی دباؤ کی بڑی وجہ قرار دے دیا، زیادہ پریشانیاں نوکری پیشہ افراد کی موت کا باعث ہوسکتی ہیں ۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ماہرین نفسیات نےخبردار کیا ہے کہ
·      متحدہ عرب امارات میں نوکری پیشہ افراد کی تشویشناک حد تک بڑی تعداد ذہنی دباؤ، بے چینی اور مایوسی جیسے نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔
·      اماراتی کمپنیاں اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کے لئے مناسب اقدامات نہیں کررہیں۔
·      ماہرین کا کمپنی مالکان کو مشورہ تھا کہ عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تو انہیں ذہنی و نفسیاتی دبائو سے دور رکھیں، معاون بحالی پروگرام شروع کئے جائیں۔
·      ان کا کہنا ہے کہ مالکان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کا سب سے بڑا اثاثہ ان کے ملازمین ہیں، ذہنی صحت جسمانی صحت اور عملے کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت