میں لوگوں کو اچھی طرح سے بتا نہیں سکتا کہ میں ان سے کیا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔



میں لوگوں کو اچھی طرح سے بتا نہیں سکتا کہ میں ان سے کیا چاہتا ہوں
مہارت میں کمی کی شناخت
Identification of skill deficits

کبھی کبھار ڈپریشن کا مریض بالکل صحیح صحیح اپنی مہارت میں کمی کو جان لیتا ہے ۔

میں لوگوں کو اچھی طرح سے بتا نہیں سکتا کہ میں ان سے کیا چاہتا ہوں یہ عموماً منفی تقویم ذات سے منسلک ہوتا ہے ۔

اس لئے یہ میرا قصور ہے کہ میں جو چاہتا ہوں وہ حاصل نہیں کرپاتا ۔ تاہم ڈپریشن میں فرد یہ فرض کر لیتا ہے کہ وہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری مہارت نہیں سیکھ سکتا ۔ اسے یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ کسی اور بہتر انداز سے کام کرنا نہیں سیکھ سکتا ۔

سماجی مہارت میں کمی کی بالکل صحیح صحیح پہچان ڈپریشن کو اور زیادہ پیچیدہ بنادیتی ہے ۔ کیونکہ اس سے مریض کو اپنی دیگر غیر عقلی اور انتہائی منفی سوچ کی ٹھوس بنیاد مل جاتی ہے ۔ اگر ڈپریشن کے مریض میں واقعی کوئی کمی ہو تو وہ فرض کرلیتا ہے کہ دوسری منفی تقویم ذات بھی لازمی درست ہونا چاہئیں ۔

مزید برآں ڈپریشن کی حالت میں فرد اپنی ذات میں منفی خصو صیات زیادہ دیکھتا ہے اور مثبت اور اچھی خوبیاں کم ۔ نتیجتاً فرد کے پاس ایک لمبی فہرست ہوتی ہے کہ
·      کام جو میں نہیں کر سکتا
·      یا وہ امور جن میں میں اچھا نہیں ہوں
·      یا غلطیاں جو میں نے کی ہیں۔
ماہرین نفسیات ڈپریشن کے مریض کی مدد کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان سماجی مہارتوں کی کمی کو پہچانے اور ان مہارتوں کو سیکھنے اور بہتری لانے کے لئے منصوبہ بندی کرے ۔ اور یہ سکھانے کی کوشش کی جاتی کہ فرد اپنی زندگی کے مسائل کو زیادہ بہتر انداز سے کیسے حل کرے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت