یوم مزدور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
یوم مزدور
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
May 1, 2019
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ رواں سال ہم عالمی یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم مزدوروں کے وقار کے لئے پرعزم رہیں گے اور اپنے بنیادی حقوق کے لئے مزدوروں کی تاریخی اور بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو آج (May 1, 2019) منایا جا رہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ:
· یہ دن نہ صرف مزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ قومی ترقی و خوشحالی میں ان کی اہمیت کا بھی اعتراف ہے۔
· ہمیں یقین ہے کہ پیداواری عمل میں آجر اور اجیر شراکت دار ہیں اور ان کا تعاون صنعت کی استعداد اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے۔
· صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حکومت نے مزدوروں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے
”احساس پروگرام“شروع کیا ہے۔
اس پروگرام کی ویب سائیٹ پر جانے کیلئے کلک کریں
پروگرام کے مقاصد مزدوروں کے استحصال کا خاتمہ اور تنخواہوں، صحت اور تحفظ کے حوالے سے ان کے حقوق کے احترام کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ دور حکومت میں مزدوروں کے حقوق کا موثر انداز میں تحفظ کیا جائے گا تاکہ عالمگیریت کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں ان کی مدد ہو سکتی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ:
· حکومت مزدوروں کی سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کرے گی۔
· صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ورکروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنے اقدامات میں تیزی لائیں۔
· آجر اجیروں کو پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین اس دن کے موقع پر ہم دعا کریں اور پاکستان کی خوشحالی اور عظمت کے لئے ایک بار پھر عزم کا اظہار کریں۔
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی)
Comments
Post a Comment