سال بھر کی کمائی کا مہینہ - رمضان المبارک
سال بھر کی کمائی کا مہینہ
· اس مبارک مہینے میں زیادہ تردکان دار بھرپورکمائی کےلیے جان توڑ محنت کرتے ہیں اور عموماً روزے نہیں رکھتے۔
· رمضان المبارک میں
دن کے تقریباً گیارہ بجے دکان کھلتی ہے اور رات کو دیر تک کاروبار جاری رہتا ہے۔
· آخری عشرے میں یہ
سلسلہ تقریباً پوری رات پر محیط ہوجاتا ہے۔
· زیادہ تر دکانوں کے
مالک اور وہاں کام کرنے والے افراد کوشش کرتے ہیں کہ کم ازکم تین اور زیادہ سے زیادہ
دس روزہ تراویح میں شرکت کرکے اس جانب سے ’’فارغ‘‘ ہوجائیں۔
· اسے ’’شارٹ کٹ
تراویح‘‘ کہا جاتا ہے۔
· ان کے بہ قول دکان
دار اس مبارک مہینے کو سال بھر کی کمائی کا مہینہ کہتے ہیں۔
· اس مبارک مہینے میں
زیادہ سے زیادہ نفع کمانے کے لیے وہ دو تین ماہ قبل تیاریاں شروع کردیتے ہیں، قرضے
لیتے ہیں، مال کا آرڈر دیتے ہیں، نت نئی ورائٹیز تلاش کرتے ہیں اور نئے سیلز مین
رکھتے ہیں۔
· اس مبارک مہینے میں
کاروباری سرگرمیوں کے دوران دھوکا دہی، جھوٹ اور فریب عروج پر ہوتا ہے۔
· اس مبارک مہینے میں
من مانی قیمتیں وصول کرنے کے لیے بہت سی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کی جاتی ہے اور
مال کا معیار گرا کر پہلے والے نرخ پر فروخت کیا جاتا ہے۔
· اس مبارک مہینے میں
مہینے میں کاروباری حضرات کے معمولات دین کے لیے کم اور دنیا کے لیے زیادہ تبدیل
ہوتے ہیں۔
Comments
Post a Comment