نوکری انٹرویو
نوکری
انٹرویو
انٹرویور : آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔
آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی
کتنی بچیں ؟
امیدوار :
499
انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔
انٹرویور : ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے ؟
امیدوار : فرج
کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا ۔
انٹرویور : بالکل صحیح ۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج کیسے رکھیں گے ۔
امیدوار : فرج
کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا ۔
انٹرویور : ٹھیک ہے ۔
شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں ۔ سوائے ایک کے ۔ وہ کون سا
جانور ہے ؟
امیدوار : ہرن
۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے ۔
انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔
ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں ۔ وہ
کیسے پار کرے ؟
امیدوار : بے فکر ہو کر پار کر لے ۔ سارے مگرمچھ
شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں ۔
انٹرویور : ہاں مگر جھیل پار کرتے
ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی ۔ بتائیں کیوں ؟
امیدوار : میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل
میں ؟
انٹرویور : جی نہیں ۔ اس کے سر پر
اوپر سے وه اینٹ آ کر گری جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی ۔
آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں
آپ جا سکتے ہيں خدا حافظ
Comments
Post a Comment