ڈپریشن میں امید نہیں ہوتی ۔۔۔۔


زندگی کے تجربات کا تجزیہ

Evaluation of life experience 


·         ڈپریشن میں امید نہیں ہوتی ۔۔
·         آپ کی ضرورت کیا ہے  اور  آپ کیا چاہتے ہیں۔۔
·         یادیں تقریباً ہمیشہ ہی منفی ہوتی ہیں ۔۔۔
·         اگر کچھ غلط ہوجائے تو فرد تمام تجربے کو ہی ناکام تجربے کے طور پر لیتا ہے ۔۔
·      زندگی میں سب کچھ ایسے ہی نہیں ہوتا جیسا آپ چاہتے ہیں ۔




ڈپریشن کی حالت میں فرد چھوٹے سے منفی پہلو پر بھی بہت زیادہ توجہ دیتا ہے ۔ جو کہ عام حالات میں زندگی کا ایک مثبت تجربہ ہوتا ہے ۔ مثلاً اگر فرد کہیں چھٹیاں منانے گیا ہو اور وہ چھ دن خوب لطف اندوز ہوا ہو۔ لیکن صرف ایک دن کوئی نا خوشگوار واقعہ ہو گیا ہو ، جیسے ہو سکتا ہے بارش کی وجہ سے پروگرام خراب ہوگیا ہو تو وہ باقی چھ دن چھوڑ کر صرف ایک دن کو یاد رکھے گا ۔ اگر کچھ غلط ہوجائے تو فرد تمام تجربے کو ہی ناکام تجربے کے طور پر لیتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں اس کی یادیں تقریباً ہمیشہ ہی منفی ہوتی ہیں ۔ اس سے فرد کی غیر عقلی یا غیر حقیقی توقعات کی عکاسی ہوتی ہے ۔ زندگی میں سب کچھ ایسے ہی نہیں ہوتا جیسا آپ چاہتے ہیں ۔ اگر آپ کاملیت perfection کی توقع کرتے ہیں تو ہمیشہ مایوسی ہوگی ۔

ماہرین نفسیات زندگی کے متعلق حقیقی توقعات قائم کرنے اور 
"آپ کی ضرورت کیا ہے" اور 
"آپ کیا چاہتے ہیں" کے درمیان معاملات طے کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ 

اس عمل کے آخر میں جو امور طے نہیں پاتے وہ زیادہ تر بہت معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں اور جب اہم مسائل پیش آتے ہیں تو ہم یا تو مسئلہ حل کر لیتے ہیں یا ان کی ازسر نو گروپ بندی کرتے ہیں اوربہتر مستقبل کی امید کے ساتھ ان پر دوبارہ کام شروع کردیتے ہیں ۔ لیکن ڈپریشن میں امید نہیں ہوتی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت