گرم یا سادہ پانی پینے کے بہت سے طبی فوائد




گرم پانی پینے کے بہت سے طبی فوائد

گرم پانی کے علاوہ اگر آپ سادہ پانی بھی کثرت سے پیئیں تو اس کے بھی آپ کی صحت پر اچھےاثرات مرتب ہوں گے۔



·      گرم پانی پینے سے وزن میں کمی
·      گرم پانی پینے سے معدے کا سکون
·      گرم پانی پینے سے جِلد کی تازگی
·      گرم پانی پینے سے خون کی روانی میں بہتری
·      گرم پانی پینے سے کھانسی اور زکام سے نجات
·      گرم پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج
·      گرم پانی پینے سے رات کو بہتر نیند
·      گرم پانی پینے سے دماغ کی کارکردگی میں بہتری



ہم لوگ چینی قوم سے بہت متاثر ہیں ، اقتصادی معاملہ ہو یا ملکی ترقی کا، آج کل ہم چین کی طرف دیکھتے ہیں۔ اگر اس قوم کی کچھ اچھی چیزوں یا عادات کو بھی اپنالیا جائے تو ہماری زندگی کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، مثلاً پانی کو ہی لے لیجئے۔ ہم جانتے ہیں کہ پانی پینا اور وہ بھی مناسب مقدار میں پینا صحت کو بہتر رکھنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ چینی باشندوں کی بات کریں تو وہ گرم پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔

گرم پانی پینے سے وزن میں کمی

گرم پانی پینے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بلند ہوتا ہے، جس سے میٹابولزم ریٹ بڑھتا ہے اور آپ بآسانی وزن کم کر پاتے ہیں۔دن کا آغاز پانی سے کرنے کی عادت آپ کے میٹابولزم میں اضافے کا سبب بنتی ہے اور بہتر میٹابولزم کا مطلب ہے متناسب صحت اور وزن۔

گرم پانی پینے سے معدے کا سکون

گرم پانی پینے سے بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور کم کھانا آپ کے معدے پر بوجھ بھی نہیں بنتا۔ اس کے ساتھ ہی ہماری آنتیں بھی صاف ہوجاتی ہیں۔اکثر اوقات دماغ کا جو سگنل ہمیں ’بھوک‘ کا لگتا ہے ،درحقیقت وہ صرف پیاس ہوتی ہے اور اسے بجھانے کیلئے مشروبات اور کھانے کی جگہ پانی کافی ہے۔ اس کے علاوہ ہاضمے کے مسائل کی بڑی وجہ کاربونیٹڈ اور کیفینیٹڈ ڈرنکس ہوتے ہیں، اس لیے پانی پیئیں اور ہاضمہ درست رکھیں۔

گرم پانی پینے سے جِلد کی تازگی

گرم پانی سے خون کی روانی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہماری جِلد بھی نرم وملائم ہوجاتی ہے۔خون کی بہتر روانی سے ہمیں جِلدی بیماریاں نہیں ہوپاتیں اور جِلد پر موجود جراثیم بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ پانی کی مناسب مقدار آپ کی جِلد کی نمی کو بھی پورا کرتی ہے اور خشکی نہ ہونے سے چہرے کی جھریوں میں کمی آتی ہے۔

گرم پانی پینے سے خون کی روانی میں بہتری

جب ہم گرم پانی پیتے ہیں تو اس کی وجہ سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور خون ان جگہوں پر بآسانی پہنچ پاتا ہے جہاں عام طور پرپہنچنے میں مشکل ہوتی ہے اور ہمیں مختلف طرح کی دردیں شروع ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جسم میں پانی کی کمی خون کو گاڑھا کرتی ہے اور گاڑھے خون کو پمپ کرنے کے لیے دل کو زیادہ محنت کرنی پڑ سکتی ہے،اس لیے پانی پینے سے آپ اس خدشے سے بھی نجات پا سکتے ہیں۔

گرم پانی پینے سے کھانسی اور زکام سے نجات

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ٹھنڈا پانی پینے سے ہمیں زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجاتی ہے، جس کی وجہ پانی اور ہمارے گلے کے درجہ حرارت میں فرق ہوتا ہے۔ ہم جیسے ہی ٹھنڈا پانی پیتے ہیں تو اس فرق کی وجہ سے ہمارا گلا اور سینہ جکڑ جاتا ہے لیکن اگر گرم پانی پیا جائے تو ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

گرم پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرم پانی جسم سے زہریلے مادوں کو رفع حاجت کے دوران خارج کرتا ہے۔جب آپ گرم پانی پیتے ہیں تو ایسے اجزاءجو حل نہیں ہوپاتے وہ بھی حل ہوجاتے ہیں اور ہم زہریلے مادوں سے جان چھڑا لیتے ہیں۔ اکثر ٹھنڈا پانی پینے سے پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں لیکن اگر گرم پانی استعمال کیا جائے تو پیٹ کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔

گرم پانی پینے سے رات کو بہتر نیند

اگر آپ رات کے کھانے کے ساتھ یا سونے سے قبل گرم پانی پی لیں تو یہ آپ کے جسم کو ہلکا پھلکا کردے گا، جس سے آپ کو پرسکون نیند آسکے گی۔ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہیں نیند کا مسئلہ درپیش ہے ، اگر بستر پر جانے سے پہلے نیم گرم پانی سے اپنے پیروں کو دھوئیں تو زیادہ اچھی نیند سو سکتے ہیں۔

گرم پانی پینے سے دماغ کی کارکردگی میں بہتری

کیا آپ جانتے ہیں دماغ کا 75 فیصد حصہ پانی ہوتا ہے؟ جب آپ جی بھر کے پانی پیئیں گے تو دماغ کو تقویت ملے گی۔



Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت