جن بھوت اور آسیب کا سایہ یا بیماری؟ اسامہ ظہیر


 

·      کچھ لوگ تو اسے جن بھوت اور آسیب کا سایہ قرار دیتے ہیں۔
·      کچھ لوگ تو اسے عورت کے غیر شادی شدہ ہونے کا قصوروار ٹھراتے ہیں۔
·      کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہسٹیریا ایک بیماری ہو تی ہے جس کا تعلق عورت کے بچےدانی سے ہے۔ اور صرف خواتین ہی اس بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں۔
------------------------
·      کچھ لوگوں کو جھٹکے لگتے ہیں۔
·      کوئی کھڑے کھڑے گر جاتا ہے اور بظاہر بیہوش لگتا ہے۔
·      کسی مریض میں اچانک کوئی جسمانی اعضاء کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
·      کسی کی اچانک بینائی چلی جاتی ہے۔
·      کسی کا جسم مفلوج ہو جاتا ہے۔
یہ سب اس مریض کے بس میں نہیں ہوتا ایسے مریض کو علاج کی ضررت ہوتی ہے۔

بحیثیت ایک انسان ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے ارد گرد رہنے والوں اور اپنے پیاروں کو اپنے الفاظ اور رویوں سے تکلیف نہ دیں کسی کے لئے زندگی اتنے مشکل نہ بنائیں کہ وہ بیماری میں جائیں پناہ ڈھونڈے۔ 



·      کچھ لوگ تو اسے جن بھوت اور آسیب کا سایہ قرار دیتے ہیں۔
·      کچھ لوگ تو اسے عورت کے غیر شادی شدہ ہونے کا قصوروار ٹھراتے ہیں۔
·      کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہسٹیریا ایک بیماری ہو تی ہے جس کا تعلق عورت کے بچےدانی سے ہے۔ اور صرف خواتین ہی اس بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں۔

سب سے پہلے یہ غلط فہمی دور ہونی چاہیے کہ یہ مرض صرف عورتوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ مردوں میں بھی یہ مرض دیکھنے میں آتا ہے اور اس کا عورت کے بچےدانی سے بھی کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

جدید میڈیکل سائنس ان سب باتوں کی نفی کرتی ہے، بلکہ ہسٹیریا لفظ اب میڈیکل کی زبان میں استعمال نہیں ہوتا اور اس بیماری کو conversion disorder  کہتے ہیں۔

یہ ایک نفسیاتی بیماری ہے۔ ہمارے ملک میں چونکے خواتین میں نفسیاتی بیماریوں کا تناسب مردوں کی نسبت زیادہ ہے اس لیئے اس بیماری کا شکار بھی زیادہ خواتین ہی ہوتی ہیں۔

میڈیکل کی زبان میں میں ذہنی امراض کی ایک کیٹگوری کو somatization   کہتے ہیں جس کا مطلب ہے کی آپ کی ذہنی کشیدگی اور اسٹریس جسمانی بیماری کی صورت میں ظاہر ہو۔ اسی کیٹگوری میں conversion disorder  بھی شامل ہے۔

عام طور پر اس مرض میں مبتلا مریض کا ذہن نا حالات کو قبول کرتا ہے اور نا ہی اس صورتحال سے بچنے کا کوئی راستہ ہوتا ہے۔ ایسے میں کوئی واقعہ یا کوئی اچانک جذباتی دھکچا اس بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
اصل میں مریض کسی ایسی ذہنی اذیت یا تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہا ہوتا ہے کہ جسے برداشت کرنے کی صلاحیت اس کے قابو میں نہیں ہوتی  اور یوں یہ ذہنی کشیدگی جسمانی بیماری کی صورت میں ظاہر ھوتی ہے۔

اس کی مثال کچھ ایسی ہے کہ جیسے بہت تیز وولٹیج سے اچانک کسی مشین کا فیوز اڑ جائے۔

انسان کی ذہن میں کاپی کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے اس لے یہ کسی ایسی بیماری کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جو اس مریض نے کبھی دیکھ رکھی ہو۔

کئی لوگ مرگی اور کنورژن ڈساڈر (conversion disorder) کو ایک ہی بیماری سمجھتے ہیں۔ دونوں الگ ہیں ۔ ان دونوں بیماریوں کی وجوہات اور علاج مختلف ہے۔

یہ بیماری ہر مریض میں مختلف انداز سے ظاہر ہوتی ہے
·      کچھ لوگوں کو جھٹکے لگتے ہیں۔
·      کوئی کھڑے کھڑے گر جاتا ہے اور بظاہر بیہوش لگتا ہے۔
·      کسی مریض میں اچانک کوئی جسمانی اعضاء کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
·      کسی کی اچانک بینائی چلی جاتی ہے۔
·      کسی کا جسم مفلوج ہو جاتا ہے۔
یہ سب اس مریض کے بس میں نہیں ہوتا ایسے مریض کو علاج کی ضررت ہوتی ہے۔

چند مثالیں۔

ایک ایسا طالبعلم جو اسکول میں سزا سے خوفزدہ ہو اور ساتھ ہی اس کے والدین نے پوزیشن لینے کو زندگی موت کا مسئلہ بنا رکھا ہو گویا نا وہ اس خوف کی کیفیت میں پڑھ سکتا ہے اور نہ پڑھنے کی صورت میں والدین اور اساتذہ کی سزا سے اپنے آپ کو بچا بھی نہیں سکتا ہے اور کسی امتحان میں ناکامی کے بعد اس کا ذہن بیماری میں جائے پناہ ڈھونڈے گا یہ سب وہ غیر شعوری طور پر کرے گا۔

اگر مریض خود اور مریض کے گھر والے مرض کو اچھی طرح سمجھ لیں تو علاج کا مرحلہ آسان ہو جاتا ہے۔

ایک اچھا psychiatrist آپ کو دوا دینے کے ساتھ ساتھ counselling بھی کرے گا اور behavioural therapy  کے ذریعے آپ کو مشکل صورتحال میں اپنے رویے کو مثبت رکھنے کی ٹریننگ بھی دے گا۔

علاج کی ذمہ داری معالج کی ہے لیکن بحیثیت ایک انسان ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے ارد گرد رہنے والوں اور اپنے پیاروں کو اپنے الفاظ اور رویوں سے تکلیف نہ دیں کسی کے لئے زندگی اتنے مشکل نہ بنائیں کہ وہ بیماری میں جائیں پناہ ڈھونڈے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی ذہنی صحت کا بھی اتنا ہی خیال رکھیں جتنا جسمانی صحت کا رکھتے ہیں۔

اگر آپ والدین ہیں تو اولاد کی تربیت کریں اور کوشش کریں اپنے ارد گرد کوئی اپنی ذہنی اذیت اور تکلیف میں جذباتی طور پر اتنا تنہا نہ رہ جائے کہ اسے ایسی کسی بیماری کا سامنا کرنا پڑے۔
  
 Source: Social Media

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت