متحدہ عرب امارات United Arab Emirate UAE میں غیر ملکیوں کےلئے 10 سالہ اقامے کی شرائط۔
ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر راکان الراشدی
نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ:
· وہ غیر ملکی جو
امارات میں کم از کم 10 ملین اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کریں یا مختلف شعبوں میں
مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 10ملین درہم ہو انہیں 10 برس کا اقامہ جاری کیا جائے گا
۔
· سرمایہ کاروں کو یہ
ظاہر کرنا ہو گا کہ جو سرمایہ وہ امارات میں لگا رہے ہیں وہ انکا ذاتی ہے ۔
· کسی سے قرض لیکر
اسے ذاتی سرمائے کے طور پر ظاہر کرنےوالوں کو سرمایہ کار تصور نہیں کیا جائے گا ۔
· سرمایہ کار کو یہ
ثابت کرنا ہو گا کہ جو رقم وہ ظاہر کر رہا ہے اس کی ملکیت ہے ۔
· مکمل طور پر سرمایہ
کاری پرپراٹی سیکٹر میں نہیں کی جاسکتی کم از کم 60 فیصد پراپرٹی سیکٹر کے علاوہ
ہونا لازمی ہے ۔
· سرمایہ کار کو جاری
اقامہ قابل تجدید ہو گا ۔
· 6 ماہ کے ملٹی پل
ایگزٹ ری انٹری ویزا (Multiple Exist Re-Entry Visa) حاصل کرنے کا اختیار ہو گا ۔
· غیر ملکی سرمایہ
کاروں کے اہل خانہ کو بھی 10 سالہ اقامہ جاری کیاجائے گا ۔
· مختلف شعبوں میں
نمایاں مقام رکھنے والے افراد کو بھی 10 برس کا اقامہ جاری کیاجاسکتا ہے جن میں
ماہرین طب ، سائنسدان ، فن و ثقافت سے منسلک افراد شامل ہیں ۔ ان افراد کے لئے یہ
لازمی ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی کے ساتھ ورک ایگریمنٹ کریں ۔
Comments
Post a Comment