15 سال قبل تعمیر کی گئی 6 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس

کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن کی سومرا گلی میں تقریباً 15 سال قبل تعمیر کی گئی 6 منزلہ اور 18 فلیٹس پر مشتمل رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

صبح فجر کی نماز کے بعد عمارت میں عجیب و غریب آواز آنا شروع ہوگئی تھی جس کے بعد گھروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی، باہر آ کر دیکھا تو پلرز بھی ہل رہے تھے جس کے بعد لوگ خوف وہراس میں گھروں سے باہر نکل گئے، خوش قسمتی سے مکین بڑے حادثے سے بچ گئے۔

عمارت ایک طرف جھک گئی تھی جس کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کے حکام نے عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکینوں سے خالی کروا دیا تھا۔
زمین بوس ہونے سے قبل عمارت کی بجلی اور گیس بھی منقطع کر دی گئی تھی۔
مکینوں کے ساتھ ساتھ اطراف میں موجود دکانوں کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا اور پولیس اور رینجرز نے گلی کو دونوں طرف سے بند کرکے آمدورفت کا سلسلہ منقطع کردیا تھا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارت کے استعمال میں ناقص مواد کا استعمال کیا گیا تھا جس کے سبب یہ عمارت بوجھ برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ایس بی سی اے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت