ہانگ کانگ کا مصنوعی جزیرہ آباد کرنے کا منصوبہ


·      ہانگ کانگ شہر میں جائیداد کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے شہریوں کو چھوٹی چھوٹی جگہوں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔
·      ایک ہی اپارٹمنٹ کو کئی حصوں میں تقسیم کرکے رہنے کا رجحان عام ہورہا ہے، جسے ’’مائیکرو فلیٹ‘‘، ’’نینو اپارٹمنٹ‘‘، ’’کیج ہوم‘‘ اور ’’کوفن ہومز‘‘ (تابوت گھر) کہا جاتا ہے۔
·      گھروں کی کمی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کی حکومت نے مصنوعی جزیرہ بناکر زمین حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
·      یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہوگا اور نئے جزیرے کا رقبہ دبئی کے 560ہیکٹر پر محیط پام جمیرا سے دُگنا ہوگا۔
·      مصنوعی جزیرے پر گھروں کی تعمیر کے اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 80ارب ڈالر لگایا گیا ہے، اس طرح یہ ہانگ کانگ کا اب تک کا سب سے مہنگا منصوبہ ہوگا۔
·      اس منصوبے کو اس طرح تیار کیا جائے گا کہ وہ طاقتور سمندری طوفانوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگا۔
·      سمندر سے زمین حاصل کرنے کے بعد توقع ہے کہ اس منصوبے پر کام کا آغاز 2025ء میں شروع ہوجائے گا، جب کہ 2032ء تک لوگ اس جزیرے پر رہائش اختیار کرلیں گے۔
·      1990ء کے عشرے میں ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا گیا تھا، جہاں حکومت اب تیسرا رَن وے تعمیر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
·      حال ہی میں ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا سمندری پل ’’ہانگ کانگ- زہوئی- مکاؤ پل‘‘ مصنوعی جزیروں کے درمیان 6.7 کلومیٹر طویل سمندری سرنگ پر مشتمل ہے۔



ہانگ کانگ کو دنیا کی مہنگی ترین ہاؤسنگ مارکیٹ قرار دیا جاتا ہے۔’’اینول ڈیموگرافیا انٹرنیشنل ہاؤسنگ افورڈیبلٹی سروے‘‘ میں مسلسل آٹھویں سال اس شہر کو دنیا کی مہنگی ترین ہاؤسنگ مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ میں جائیداد کی انتہائی بلند اور ناقابلِ برداشت قیمتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ سال وہاں گاڑی پارک کرنے کی ایک جگہ 6 لاکھ 64 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔ ہانگ کانگ کے امیر خاندانوں کا یہ حال ہے کہ وہ اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنے بڑے اپارٹمنٹس میں سے 100 اور 120 فٹ کے کونے علیحدہ کرکے انھیں ’’مائیکرو فلیٹ‘‘، ’’نینو اپارٹمنٹ‘‘، ’’کوفن اپارٹمنٹ‘‘ اور ’’کیج ہوم‘‘ کے نام پر کرائے پر دے دیتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت