بلین ٹری پراجیکٹ میں فوری طور پر بھرتیاں


بلین ٹری پراجیکٹ میں فوری طور پر بھرتیاں

ماحولیاتی تحفظ کے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے لاکھوں افراد کی ضرورت ہے اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونے والے افراد کو اس منصوبے کا فائدہ پہنچایا جائے۔
وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت چلنے والے بلین ٹری پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سلمان خان نے بتایا کہ:

·      کورونا وائرس کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے لیے تمام صوبوں کو ہدایات جاری۔۔۔
·      ابتدائی طور پر کورونا سے متاثرہ ایسے ڈیڑھ لاکھ  افراد شامل کیے جائیں گے جن کی آمدن پندرہ ہزارروپے تک تھی۔
·      بیرون ملک سے بیروزگار ہو کر وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
·      ایک ارب ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جانے والا بلین ٹری پراجیکٹ صرف دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں جنگلی حیات کے تحفظ اور سروے  اور کم از کم سات نیشنل پارکس بنانے کے  منصوبے بھی شامل ہیں۔
·      شہروں میں بھی کلین اینڈ گرین پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے اور وزیراعظم کے ’کلین اینڈ گرین چیمپیئن‘ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس سے مستفید کیا جائے گا اور ان کی صلاحیتوں کو استعمال میں لایا جائے گا۔
·      وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر شروع کیے گیے اس خصوصی  ماحولیاتی منصوبے کو سال 2023 تک مکمل ہونا ہے۔

1)    پودے لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا عام دیہاڑی دار مزدوروں کا کام نہیں بلکہ ان لوگوں کا کام ہے جو پودوں کو سمجھتے ہوں۔
2)    اس منصوبے میں بدعنوانی کے امکانات ہیں کیونکہ اس میں شامل سرکاری افسران ملازمین کی فرضی فہرستیں بنا کر ان کی تنخواہیں خود حاصل کر سکتے ہیں اور عملی طور پر پودے لگانے کا پورا عمل خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔



Share on Whatsapp





Digital Sindh
Smart People




Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت