Posts

Showing posts with the label Agriculture

ٹڈی دل کیا ہے؟

Image
ٹڈی دل ( locust ) کیا ہے؟ ٹڈیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں بعض بڑی ہوتی ہیں اور بعض چھوٹی اور بعض سرخ رنگ کی ہوتی ہیں اور بعض زرد رنگ کی اور جبکہ بعض سفید رنگ کی بھی ہوتی ہیں، ٹڈی کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں دو سینے میں دو بیچ میں اور دو آخر میں۔ ·        ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیڑا ہے جس کے پوری دنیا میں 20 اسپیشیز پائے جاتے ہیں۔ ·        صرف 3 عدد ٹڈی دل مل کر چند ہفتوں میں لاکھوں کا جھنڈ بنا سکتے ہیں۔ ·        ایک بالغ ٹڈی 8 سے 10 ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ ·        2 ہفتوں کے اندر ہی انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔ ·        اگر موسم اور ہوا موافق ہو تو ٹڈی 3000 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہیں۔ ·        یہ زمین اور سمندر دونوں راستوں سے گزر سکتی ہیں۔ ·        ایک جھنڈ میں کروڑوں کی تعداد میں ٹڈیاں ہو سکتی ہیں۔ ·        ٹڈی 2 کلومیٹر اونچائی تک اڑ سکتی ہیں۔ ·        ایک جھنڈ سینکڑوں مربع کیلومیٹر تک پھیلا ہو سکتا ہے۔ ·        ٹڈی ایک دن میں اپنے وزن کے برابر کھانا کھا سکتی ہے۔ ·        ٹڈی دن کو سفر اور رات کو آرام کرتی ہیں پھر بھی براستہ سمندر یہ 10 دن تک سفر کرسکتے ہیں،