Posts

Showing posts with the label Visa

جاپان ورک ویزا

Image
ایجنٹوں سے بچیں اور ہدایات پڑھیں جاپان میں ملازمت کے لیے ورک ویزے کا معاہدہ حکومت جاپان اور پاکستان کے درمیان اگلے ایک سے دو ماہ میں متوقع ہے ۔ جاپانی حکومت اپنے ملک میں صنعتی ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایسے پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ اور جاپانی زبان سے واقف افراد کو جاپان لانا چاہتی ہے جو ان کے معاشرے میں: ·        آسانی سے ضم ہوسکیں۔ ·        جاپانی عوام کے لیے مشکلات کا سبب نہ بنیں۔ ·        جاپانی حکومت کی بنیادی شرائط پوری کرکے جاپان آئیں۔ ·        اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگی بدلنے کے لیے جدو جہد کاا ٓغاز کریں ۔ جاپانی حکومت مندرج ذیل شعبوں میں تربیت یافتہ اور جاپانی زبان جاننے والے افراد کو جاپان بلانے میں دلچسپی رکھتی ہے:

ترکی کا اقامتی ویزہ

Image
Residence visa for Turkey " ترکی کا اقامتی ویزہ" مدت 5 سال بڑھا کر 10سال کردی گئی ترکی آنے والے غیر ملکی اب ترک   سفارت خانے یا قونصل خانے سے 5 سال کے بجائے 10 سالہ مدت کےلیے اقامتی   ویزہ حاصل کرسکیں گے۔   اس سلسلے میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے کہ   جس کے تحت   ترکی آنے والے غیر ملکی اپنے آبائی وطن میں موجود ترک سفارت خانوں یا قونصل خانوں سے رجوع کرتےہوئے   اقامتی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔   علاوہ ازیں، تاریخ اجرا سے 6 ماہ کے دوران ویزہ استعمال نہ کرنے کی صورت میں اسے فسخ کر دیا جائے گا۔

سعودی عرب میں ہروب کا مطلب کیا ہے؟

Image
قانون محنت میں کسی بھی کارکن کا فرار ہونا سب سے بڑا جرم تصور کیا جاتا ہے جس پر "ہروب " کی اصطلاح لاگو کی جاتی ہے ایسے افراد جن   کا محکمہ پاسپورٹ   (جوازات ) کے سسٹم میں ہروب لگا دیا گیا ہو اگر"ہروب" یعنی "فرار" کے الزام کو 15 دن کے اندر ختم نہ کرایا جائے تو اس کے بعد کمپیوٹر خودکار طریقے سے اسے افراد کو   مستقل بنیادوں پر" مطلوب "کی فہرست میں شامل کردیتاہے جس کے بعد نہ تو وہ آزادی سے کہیں آجا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی جگہ کام کرنے کے قابل رہتے ہیں۔ ایسے افراد کو پناہ دینا، روزگار اور سفر کی سہولت مہیا کرنے والے بھی قانون کی نظر میں برابر کے مجرم مانے جاتے ہیں۔جن افراد کا "ہروب" لگایا جاتا ہے ان کے فنگر پرنٹس اور دیگر معلومات سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں، بری چوکیوں اور بندرگاہوں پر جوازات کے سسٹم میں خودکار طریقے سے فیڈ ہو جاتی ہیں۔   مقررہ مدت یعنی 15 دن گزرنے کے بعد لیبر کورٹ سے ہی اس بات کا فیصلہ ہو سکتاہے کہ "ہروب" کن حالات میں لگایا گیا تھا اور اسے کس طرح ختم کیا جا سکتا۔ مقررہ مدت (15 دن) کے گزرنے کے

سعودی عرب کے آزاد ویزے کا کیا مطلب ہے؟

Image
سعودی عرب کے آزاد ویزے کا کیا مطلب ہے؟ جنوبی ایشیا کے لوگوں میں عام طور پر "آزاد ویزے" کا تصور پایا جاتا ہے جس کے مطابق وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ آزاد ویزے پر سعودی عرب آئے ہیں اور جہاں چاہیں کام کرکے روزی کما سکتے ہیں۔ یہ قطعی طور پر بے بنیاد اور غلط تصور ہے جسے ایجنٹوں نے اپنی کمائی کی خاطر بنایا ہوا ہے۔  عام سادہ لوح افراد چار سے پانچ   لاکھ روپے کا ویزہ خرید کر سعودی عرب آتے ہیں اور جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویزا ان کے پیشے سے مطابقت نہیں رکھتا تو ان کا کفیل سے اختلاف شروع ہو جاتاہے جس پر ایسے افراد اپنے کفیلوں کے پاس سے فرار ہو جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات United Arab Emirate UAE میں غیر ملکیوں کےلئے 10 سالہ اقامے کی شرائط۔

Image
    ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر راکان الراشدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ: ·       وہ غیر ملکی جو امارات میں کم از کم 10 ملین اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کریں یا مختلف شعبوں میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 10ملین درہم ہو انہیں 10 برس کا اقامہ جاری کیا جائے گا ۔ ·       سرمایہ کاروں کو یہ ظاہر کرنا ہو گا کہ جو سرمایہ وہ امارات میں لگا رہے ہیں وہ انکا ذاتی ہے ۔ ·       کسی سے قرض لیکر اسے ذاتی سرمائے کے طور پر ظاہر کرنےوالوں کو سرمایہ کار تصور نہیں کیا جائے گا ۔ ·       سرمایہ کار کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ جو رقم وہ ظاہر کر رہا ہے اس کی ملکیت ہے ۔ ·       مکمل طور پر سرمایہ کاری پرپراٹی سیکٹر میں نہیں کی جاسکتی کم از کم 60 فیصد پراپرٹی سیکٹر کے علاوہ ہونا لازمی ہے ۔ ·       سرمایہ کار کو جاری اقامہ قابل تجدید ہو گا ۔ ·       6 ماہ کے ملٹی پل ایگزٹ ری انٹری ویزا (Multiple Exist Re-Entry Visa) حاصل کرنے کا اختیار ہو گا ۔ ·       غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اہل خانہ کو بھی 10 سالہ اقامہ جاری کیاجائے گا ۔ ·       مختلف شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والے افراد کو بھی 10 ب

کویت: 20 ہزار غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ

Image
مثال کے طور پر اکاؤنٹینٹ کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم ازکم بی کام ہو۔  کویت میں حکام کے مطابق گذشتہ تین برس میں 20 ہزار غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کیے گئے ہیں۔ کویتی وزیر مملکت برائے اقتصادی امور مریم العقیل نے کویتی اخبار ’الرائی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم العقیل نے کہا کہ: ·       ان غیر ملکیوں کے اقامے منسوخ کیے گئے جن کی تعلیمی قابلیت ان کے پیشوں سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔ ·       قانون محنت کے مطابق کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے پیشے ان کی تعلیمی قابلیت سے مشروط ہیں۔ ·       کارکنوں کے پیشہ ورانہ امتحان کے بعد انہیں اقامے جاری کیے جاتے ہیں۔ ·       مثال کے طور پر اکاؤنٹینٹ کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم ازکم بی کام ہو۔ اسی طرح فنی ماہرین اگر اپنی فیلڈ کے مطابق تعلیمی صلاحیت نہیں رکھتے تو انہیں اقامے جاری نہیں کیے جاتے۔ ·       خلاف ورزی کرنےوالوں کے اقامے منسوخ کر کے ریکروٹنگ ایجنسیوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ ·       ریکروٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے غیر ہنرمند افراد کو بھیجا گیا ہے۔ کمیٹی نے قانون کے مطابق ان ریکروٹنگ ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اس بات