کلاک ٹاور مکہ عجائب گھر






کلاک ٹاور مکہ عجائب گھر

کلاک ٹاور میں بنایا گیا یہ میوزیم اس سال رمضان (2019) میں زائرین کے لیے کھولا گیا ہے، جو پورا مہینہ مسلسل کھلا رہے گا۔

مکہ میں حرم کے سامنے قائم کلاک ٹاور جہاں سال بھر زائرین کا تانتہ بندھا رہتا ہے، اب اپنے چار منزلہ عجائب گھر کے ساتھ سیاحتی مقام کے طور پر بھی لوگوں کا استقبال کرے گا۔ 

·      عجائب گھر کی پہلی منزل پر نظام شمسی کی مجسم عکاسی کی گئی ہے جس کے بعد وقت کے تعین ،کائنات، کہکشاں کے علاوہ نظام شمسی کی گردش کو بیان کرنے کیلئے بہترین اور جدید ترین طریقوں کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔
·      اس کے علاوہ زائرین کو دنیا کی سب سے بڑی گھڑی جوکہ مکہ ٹاور پرنصب کی گئی ہے، اس کے مختلف مراحل اور تنصیب کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیاجاتا ہے۔
·      کلاک ٹاور مکہ کی گھڑی کی تیاری میں دنیا کہ بڑی کمپنیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔کلاک ٹاور میوزیم کی دوسری منزل “وقت” کے بارے میں ہے یہاں مختلف ادوار میں گھڑیوں کی ایجاد کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے۔
·      کلاک ٹاور مکہ کی تیسری منزل پر کائنات کے رازوں کے بارے میں مجسم عکاسی کرتے ہوئے مختلف مناظر کو پیش کیا گیا ہے علاوہ ازیں چاند اور سورج گرہن سے متعلق مختلف ادوار کو بھی دکھایا گیا ہے۔
·      کلاک ٹاور مکہ کے چوتھی منزل پر زائرین کو خلاء اور سیاروں کے بارے میں معلومات مہیا کی گئی ہیں۔
·      کلاک ٹاور مکہ کے سب سے بلند مقام کو “شرفہ” کہتے ہیں یہاں پہنچ کر زائرین مکہ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ یہاں سے پورا شہر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ زائرین حرم کا انتہائی خوبصورت منظر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
·      کلاک ٹاور مکہ سے 25کلومیٹر دور سے بھی دکھائی دیتا ہے۔
·      کلاک ٹاور مکہ میں یہ خصوصیت رکھی گئی ہے کہ اذان کے وقت ایل ای ڈیز جگمگاتی ہیں جن کی روشنی میلوں دور سے دکھائی دیتی ہے۔

مکہ۔ 11مئی(اے پی پی)

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت