Posts

Showing posts with the label Quotes

جب تم کسی شہر میں چوروں کو حکمران بنتا دیکھو تو

Image
’’جب تم کسی شہر میں چوروں کو حکمران بنتا دیکھو تو اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں یا تو اس ملک کا سسٹم کرپٹ ہے یا پھر وہاں کے عوام بے شعور ہیں...‘‘ لی کوان ̶        س نگا پور Lee Kuan Yew (16 September 1923 – 23 March 2015) Digital  Sindh Smart People

مولانا ابو الکلام آزاد نے فرمایا

Image
  مولانا ابو الکلام آزاد نے فرمایا : ’’ایک زمانہ تھا کہ مسلمان نعرہ مارتا تھا تو دشمن بیہوش ہو جاتے تھے۔ پھر ایسا زمانہ آیا کہ   مسلمان خود ہی نعرہ مارتا تھا اور پھر خود ہی بیہوش ہو جاتا تھا‘‘ مولانا ابو الکلام آزاد Digital  Sindh Smart People

میں کون ہوں، کیوں ہو اور کہاں سے ہوں؟

Image
  اگر دنیا میں لوگ اس زندگی کو صرف ذاتی خواہشوں کے حصول کا ذریعہ نہ سمجھیں تو وہ حقیقی علم کے حصول کیلئے کوشاں رہتے ہیں کہ میں کون ہوں، کیوں ہوں اور کہاں سے ہوں؟   چیلنجز کا مقابلہ کرو، مسلط کردہ ہر بگاڑ کے خلاف لڑو، باطل پر غلبہ حاصل کرو، آیا تم مضبوط اعصاب کی مالک ہو یا بزدل، یہ انتخاب تمہارا اپنا ہے  اور اپنی تقدیر کی تشکیل تمہارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو Digital  Sindh Smart People

’’آپ نے ووٹ دیا ہو یا نہیں، میں تمام امریکیوں کا صدر رہوں گا‘‘۔ جو بائیڈن

’’آپ نے ووٹ دیا ہو یا نہیں، میں تمام امریکیوں کا صدر رہوں گا‘‘۔ جو بائیڈن انتخابات درحقیقت ذریعہ ہیں عوام کی پسند معلوم کرنے کا اور جب عوامی اکثریت کی خواہش سامنے آجائے تو جمہوری فلسفے کی رو سے سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فیصلوں و اقدامات کے حسن و قبح کی نشاندہی کرتے ہوئے مل کر ملک کے لئے کام کریں۔ Digital  Sindh Smart People

عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل

Image
  عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی ؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل   دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ بُری طرح جنگ ہار رہا تھا اور جرمنی کے جہاز دن دہاڑے لندن اور اس کے مضافات میں جب چاہتے گھس آتے اور جہاں چاہتے بم گرا کر چلے جاتے، آخری دنوں میں قحط سالی کا سامنا قوم کو کرنا پڑ رہا تھا۔ ·       کھانے پینے کی اشیاء آمد و رفت تبدیل ہونے کی وجہ سے دکانوں سے ختم ہو رہی تھیں۔ ·       ہر چیز پر راشن بندی ہو رہی تھی، حتیٰ کہ بچوں کا دودھ تک راشن بندی کا شکار تھا۔ ·       پیٹرول اور گیس کے ذخائر بھی متاثر ہو چکے تھے ۔ ایسے نازک موقع پر لندن کے پڑھے لکھے لوگ اور دانشور، وفد کی شکل میں اس وقت کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے ملے اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے پوچھا کہ: ·       برطانیہ کا کیا مستقبل ہے ؟ ·       عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی ؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے ان کے خیالات سننے کے بعد وفد سے پوچھا کہ: ·       کیا برطانیہ میں اسکول میں بچے پڑھنے جا رہے ہیں؟ وفد نے جواب دیا بیشک بچے تو اسکول باقاعدگی سے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے پوچھا

گوتم بدھ کی کچھ باتیں۔۔۔

Image
  گوتم بدھ کی کچھ باتیں۔۔۔ گوتم بدھ کہتے ہیں: ·       خود کو فتح کرنا بڑی سے بڑی جنگ میں فتح پانے سے کہیں بڑھ کر اور برتر ہے۔ ·       جیسے آندھیاں پہاڑوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، اسی طرح ’’میں‘‘ کسی دانا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ·       صرف ایک دن جینا اور صرف ایک اچھی بات پر عمل کرنا سو سال جینے اور لغویات سننے سے بہتر ہے۔ ·       یہ دنیا ہمیشہ سے لالچ، غصہ اور حماقت کی آگ میں جل رہی ہے۔ ·       یہ دنیا کیا ہے؟ پانی کا بلبلا، مکڑی کا جالا۔ ·       نظم و ضبط، قوت برداشت امتحان کی انتہا ہے۔ ·       خیال اور عمل میں خالص اور پاکیزہ رہنا ہی کامیابی ہے۔ ·       دوسرے کے عیبوں کی نشان دہی آسان ترین لیکن اپنے عیبوں کا اعتراف مشکل ترین ہوتا ہے۔ ·       دنیا اور دوام دو علیحدہ حقیقتیں ہیں۔ ·       جیسے اک محافظ قلعہ کی حفاظت کرتا ہے، ویسی ہی جانبازی جانفشانی سے اپنی روح کی حفاظت کر۔ ·       ماضی میں مت بھٹکو، مستقبل کے خواب مت دیکھو، حال پہ یکسو رہو۔ ·       دانش بہترین رہبر اور عقیدہ بہترین دوست ہے۔ ·       دل اور دماغ پر اختیار حاصل کرنا مقدس فریضہ ہے۔ ·       ا

ہٹا کٹا مزدور سونے کی کان

Image
ہٹا کٹا مزدور سونے کی کان مزدوروں کو یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ: ·       مزدور صرف اُس وقت تک زندہ رہ سکتا ہے جب تک وہ کام کر سکتا ہے۔ ·       مزدور صرف اُس وقت تک کام کر سکتا ہے جب تک مزدور کی مزدوری سرمائے میں اضافے کا باعث بن سکے۔ مزدور ایک جنس کی طرح ہیں، جیسے تجارت میں استعمال ہونے والی کوئی بھی دوسری شے، اور یوں وہ سرمایہ دارانہ رقابت اور بازار کے اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں برپا ہونے والے حوادث کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کارل مارکس - فریڈرک اینگلز صنعتکار یہ صنعتکار مزدوروں کا خون چوستے دکھائی دیتے ہیں۔ تاجر کا روپ دھارتے ہیں اور مہنگائی کا بازار گرم کر کے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ یہ بہروپیے قوم کو لسانی اور مذہبی منافرتوں کا شکار بھی بناتے ہیں۔ Share on  Whatsapp Digital Sindh Smart People

استغفار کنجی ہے، اللہ پاک کے خزانوں کی۔

Image
استغفار استغفار کنجی ہے، اللہ پاک کے خزانوں کی۔ ·        ایک شخص آیا اور حضرت علیؓ سے کہا: بہت گناہ گار ہوں۔ کیا کروں کہ گناہ معاف ہو جائیں۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘ اس نے سنا، سمجھا اور مطمئن ہو کر چلا گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: مفلسی اور غربت بہت ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘ ۔ وہ سن کے واپس لوٹ گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: اولاد نہیں ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘۔ وہ مطمئن ہو کر چلا گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: بڑی مشقت سے باغ لگایا تھا اس پر دن رات محنت کی، باغ خوب سرسبز ہوا اور خوب پھل لگا۔ پھر بادِ سموم چلی اور باغ مرجھا گیا، پھل برباد ہو گیا۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو۔ اللہ پھل دے گا‘‘۔ وہ بھی سن کر رخصت ہو گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: ہم گائوں والوں نے بڑی محنت سے نہر کھودی تھی۔ وہ اچانک خشک ہو گئی ہے۔ کیا کریں؟ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘ وہ ابھی نکلا ہی تھا