برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن - چار روزہ دورہ پاکستان


چار روزہ دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے نور خان ایئربیس پاکستان پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیاگیا تھا۔



·      لڑکیوں کے اسکول کے دورے پر کیٹ مڈلٹن نے گہرے نیلے رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا، اس لباس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کراچی سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ڈیزائن کیا ہے۔
·      یہ پہلا موقع نہیں کہ شہزادی کیٹ نے پاکستانی ڈیزائنرز کی بنائی ہوئی پراڈکٹس پہنی ہوں، اس سے پہلے شہزادی کیٹ نے پاکستانی فیشن برانڈ ’زین‘ کی ڈیزائن کردہ بالیاں پہنیں تھیں جو بعد میں عوام میں بے حد مقبول ہوئی تھیں اور انکی آن لائن فروخت میں بہت زیادہ اصافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
·      شاہی جوڑے کے لیے برٹش ہائی کمشنر کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پرنچ ولیم اور کیٹ میڈیلٹن نے روائتی پاکستانی لباس زیب تن کیے تھے۔
اسلام آباد میں ایک ثقافتی پروگرام کے موقع پر شہزادہ ولیم نے کہا تھا کہ وہ چترال کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا بغور جائزہ لیں گے اور چترالیوں سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت بھی کریں گے۔

چترال کا دورہ

·      برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن چترال پہنچنے پر مقامی انتظامیہ نے شاہی جوڑے کا شاندار استقبال کیا اور اسے روایتی چترالی ٹوپیاں اور چغے پیش کیے گئے۔
·      اس موقع پر شاہی جوڑے کو لیڈی ڈیانا کے دورہ چترال کی ایک البم بھی پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ شہزداہ ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے 1991 میں چترال کا دورہ کیا تھا۔
·      چترال کے بمریت پہنچنے پر شاہی جوڑے کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان کو روایتی کیلاشی مفلرز اور روایتی ٹوپیاں پیش کی گئیں۔
·      بمبریت میں شہزادہ ولیم اور کیڈ مڈلٹن کی آمد پر کیلاش کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا اور انہیں مقامی ثقافت سے متعارف کروایا گیا۔
·      شاہی جوڑے نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ ایک گاؤں کا دورہ بھی کیا۔


Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت