گاڈی ہاؤس میوزیم
گاڈی ہاؤس میوزیم ( Gaudí House Museum ) گاڈی ہاؤس میوزیم بارسلونا کے پارک گوئل میں واقع ہے۔ § گاڈی ہاؤس میوزیم 1906 ء سے 1925ء تک تقریباً 20 سال انتونی گوڈی کی رہائش گاہ کے طور پر اس کے زیر استعمال رہا۔ § اس میوزیم کو 1963ء میں اوپن ہائوس میوزیم کا درجہ دے دیا گیا۔ § اس میوزیم میں جہاںگوڈی کے فرنیچر اور دیگر اشیا کا کلیکشن موجود ہے۔ ان اشیا میں مجسمے، پینٹنگز، ڈرائنگز وغیرہ بھی ہیں، جنھیں گوڈی نے خود ڈیزائن کیا تھا۔ § اس میوزیم کی چارمنزلیں ہیں، نچلی اور پہلی منزل کو عام لوگوں کیلئے کھلا رکھا گیا ہے۔ § اس میوزیم کے بیسمنٹ میں جانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔ § دوسری منزل پر اینرک کیسانیلس لائبریری بنائی گئی ہے۔ § لائبریری میں جانے کے لیے پہلے سے اجازت لینی ہوتی ہے۔