پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کے بھاشن کیا صرف عوام کے لئے ھیں؟



پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کے بھاشن 

کیا صرف عوام کے لئے ھیں؟


 سوشل میڈیا
(Source: Social Media)

کسی زمیندار کی بھینس نے دودھ دینا بند کر دیا،
زمیندار بڑا پریشان ھوا،
اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا،
ڈاکٹر نے ٹیکے لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا،

تھک ھار کر وہ بھینس کو شاہ جی کے پاس لے گیا،
شاہ جی نے دھونی رمائی، دم کیا، پھونک ماری
لیکن وہ بھی بے سود رھی

 بھینس کو کوئی فرق نہ پڑا ۔ اس کے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا،
سیانے نے دیسی ٹوٹکے لگائے
لیکن وہ بھی بیکار ثابت ھوئے،


آخر میں زمیندار نے سوچا
کہ شاید اس کا کھانا بڑھانے سے مسئلہ ٹھیک ھو جائے
تو وہ اسے ماں جی کی خدمت میں لے گیا،

 ماں نے خوب کھل بنولہ کھلایا، پٹھے کھلائے
کسی چیز کی کسر نہ چھوڑی
لیکن بھینس نے دودھ دینا شروع نہ کیا۔

لاچار ھو کر
وہ اسے قصائی کے پاس لے کر جانے لگا
کہ یہ اب کسی کام کی نہیں تو
چلو ذبح ھی کروا لوں

راستے میں اسے ایک سائیں ملا۔
سائیں بولا
پریشان لگتے ھو،
زمیندار نے اپنی پریشانی بیان کی،
سائیں نے کہا
"تم کٹڑہ کہاں باندھتے ھو؟"، زمیندار بولا
بھینس کی کھُرلی کے پاس۔ سائیں نے پوچھا
"کٹڑے کی رسی کتنی لمبی ھے؟" زمیندار بولا
"کافی لمبی ھے"
سائیں نے اونچا قہقہہ لگایا اور بولا
"سارا دودھ تو کٹا پی جاتا ھے
تمھیں کیا ملے گا،
کٹڑے کو بھینس سے دور باندھو"

قومی اسمبلی اور سینٹ کی 50 کمیٹیاں ھیں
اور ھر کمیٹی کا ایک چیئرمین ھے۔
ھر چیئرمین کے ذاتی دفتر کی تیاری پر 1994ء میں دو دو کڑور روپے خرچ ھوئے تھے۔
ھر چیئرمین ستر ھزار روپے ماھانہ تنخواہ لیتا ھے.

 اسے گریڈ 17 کا ایک سیکرٹری،
گریڈ16 کا ایک مختصر نویس،
ایک نائب قاصد،  1300cc کی گاڑی
  مفت پٹرول ماھانہ،
ایک رھائش۔
رھائش کے سارے اخراجات بل وغیرہ اس کے علاوہ ملتے ھیں

 اس کے علاوہ اجلاسوں پر لگنے والے پیسے،
دوسرے شھروں میں آنے جانے کے لئے جہاز کی مفت ٹکٹ ۔

ایک اندازے کے مطابق یہ کمیٹیاں اب تک کھربوں روپوں کا دودھ " پی" چُکی ھیں

اگر ان کٹڑوں کی رسی کو کم نہ کیا گیا تو

یہ اجلاس اسی طرح جاری رھیں گے
اور یہ کٹڑے ایسے ھی
کھربوں روپوں کا دودھ "پیتے" رھیں گے

 پیٹ پر پتھر باندھنے اور کفایت شعاری کے بھاشن
کیا صرف عوام کے لئے ھیں؟

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت