اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں۔ بلاول بھٹو

یومِ سندھی ثقافت
اپنی ثقافت پر ناز کریں،
پاکستان سے پیار کریں۔
بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کی عوام کو ’یومِ سندھی ثقافت‘ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ:
·      سندھی ثقافت قدیم سندھ تہذیب و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج اور وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔
·      ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔
·      پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی منفرد و کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں اور زندگی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد بھی ہے۔
·      سندھ کی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لیے نوجوان نسل اپنا کردار اس اصولِ عمل کے تحت ادا کرے کہ "اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں"۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت