اچانک غصہ اور پھر ٹھنڈا ہوجانا
چڑچڑا پن، اچانک غصہ پھر ٹھنڈا ہوجانا، مایوسی یا اداسی کی کیفیت کہیں آپ بھی ذہنی دباؤ کا شکار تو نہیں ۔۔۔ اگر ایسا ہے تو کیا ۔۔۔ آپ بھی گزشتہ برس ایجاد ہوئے ذہنی تناؤ دور کرنے والے انقلابی آلہ کے پاکستان آنے کے منتظر تو نہیں یا پھر کسی اچھے ڈاکٹر سے ملاقات کے خواہشمند ہیں ۔۔ لیکن ڈرتے ہیں کہ: کہیں کوئی دوسرا اس عمل کے ذریعے آپ کو نفسیاتی مریض نہ سمجھنے لگے۔۔۔۔۔ اگر ایسا ہے تو۔۔۔۔۔۔ ارادہ ترک کیجئیے ذہنی تناؤ یا ڈپریشن ہر گز اتنا مشکل یا جان لیوا مرض نہیں جس سے چھٹکارا پانا ممکن نہ ہو ۔ · آپ ذہنی دباؤ سے بآسانی پیچھا چھڑواسکتے ہیں۔ · کہیں طرز زندگی میں مناسب تبدیلیاں لاکر ۔ · تو کہیں اپنی غذاؤں میں ردو بدل کے ذریعے ۔۔۔ انسان ذہنی دباؤ کا شکار کام کے زیادہ ہونے، گھریلو مسائل یا کھانے پینے کے معاملے میں بے احتیاطی سے ہوتا ہے۔ ذہنی دباؤ سے نجات کے لئے پودے لگانا، پینٹنگ کرنا، ہنستے مسکراتے رہنے کے مشورے تو آپ نے ہر ایک سے سن...