یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ عائشہ المنصوری
یو اے ای UAE کی پہلی خاتون پائلٹ
’مجھے
خوشی ہے کہ میں دیگر خواتین و نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال ہوں‘۔
عائشہ المنصوری نے بتایا کہ اے 380
اڑانے کا اپنا ہی مزہ ہے، یہ بہت بڑا طیارہ ہے لیکن اس کا کنٹرول بلکل اے 320 کی
مانند ہے، میں طیارہ اڑاتے ہوئے بہت محظوظ ہوتی ہوں۔
متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی
عائشہ المنصوری نے ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا
اعزاز حاصل کرلیا۔
عائشہ کے پائلٹ بننے کے سفر کا آغاز اس
وقت ہوا جب اس کی پائلٹ بہن نے عائشہ کو العین کے ایئر شو کا دورہ کروایا۔
عائشہ نے اماراتی خبر رساں ادارے کو بتایا
کہ ایئر شو میں کچھ افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ اتحاد ایئرلائن نے نیشنل
کیڈٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمھیں بھی شرکت کرنی چاہیے اور میں اتحاد
کے پروگرام میں شامل ہوگئی اور آٹھ ماہ بعد میں اتحاد ایئرلائن کی ایک تربیت یافتہ
پائلٹ ہوں۔
عائشہ المنصوری کی پہلی پرواز ایئربس اے
380 کی ہے جو ابو ظبی سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے پرواز کرے گی۔
Comments
Post a Comment