Posts

Showing posts with the label Travel & Tourism

ژیانگ جیجی گلاس برج

Image
ژیانگ جیجی گلاس برج ( Zhangjiajie Glass Bridge ) چین (جہاں ہالی ووڈ   Hollywood   کی کامیاب فلم اوتار Avatar   فلمائی گئی) ·        چین کے مرکزی صوبے ہونان ( Hunan ) میں ’ژیانگ جیجی‘ کے مقام پر نیشنل پارک ( Zhangjiajie National Forest Park ) میں 11 ہزار 900 ایکڑ رقبے پر گلاس برج تعمیر کیا گیا ہے۔ ·        ژیانگ جیجی گلاس برج ’اوتار‘ نامی دو پہاڑی چوٹیوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ ·        ژیانگ جیجی گلاس برج کو دنیا کا سب سے بلند پل سمجھا جاتا ہے۔ ·        ژیانگ جیجی گلاس برج 430 میٹر کی بلندی جبکہ 300 میٹر گہری کھائی پر واقع ہے۔ ·        ژیانگ جیجی گلاس برج کی تعمیر کے لیے ٹائیٹینیم الائے ( Titanium alloy ) نامی مضبوط ترین شیشہ کا انتخاب کیا گیا ہے، جو اتنا شفاف ہے کہ ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف دکھائی دیتا ہے۔ ·        ژیانگ جیجی گلاس برج کی تعمیر میں 120 سے زائد گلاس پینل، میٹل فریم کے ساتھ نصب کیے گئے ہیں۔ہر پینل 2 انچ کی سخت تہہ والے ٹیپمرڈ گلاس سے تیار گیا گیا ہے۔ ·        ژیانگ جیجی گلاس برج کی تعمیر 18 ماہ کے دوران 460 ملین یو آن (48 ملین پاؤ

ہینڈرسن ویوز برج سنگاپور

Image
ہینڈرسن ویوز برج Henderson Waves Bridge سنگاپور Singapore ·       118فٹ (36میٹر) کی لمبائی کے ساتھ ہینڈرسن ویو ز برج سنگاپور کا بلند ترین ’پیڈسٹرین برج ( pedestrian bridge ) ‘ قرار دیا جاتا ہے۔ ·       ہینڈرسن ویوز برج، سنگاپور کا ڈیزائن امریکا میں قائم آر ایس پی آرکیٹیکٹ فرم نے بنایا ہے۔ ·       جنوبی ساحل سے 9 کلو میٹر دور طویل پگڈنڈی پر واقع یہ پل سنگاپور کے دو اہم پہاڑوں فیبر ( Faber ) اور ٹیلوک بلنگاہ ( Telok Blangah ) ہل پارک کو جوڑتا ہے۔ ·       پل کا لہراتا بل کھاتا تعمیراتی ڈیزائن سے ایسا لگتاہے کہ وہ آسمان سے اترتی ہوئی لہریں ہیں۔ ·       اس خم دار ڈیزائن والے پل پر چلنے والے افراد کے لیے بلاؤ( balau ) کی لکڑی سے خوبصورت بینچز بھی بنائی گئی ہیں۔ Share on Whatsapp

ديوارِ سنڌ رني ڪوٽ – ایوا زوبیڪ

Image
ديوارِ سنڌ رني ڪوٽ –    ایوا زوبیڪ نامیاري پولش سیاح ڇوڪري ۽ وڊیو بلاگر ایوا زوبیڪ بہ نیٺ ديوارِ سنڌ رني ڪوٽ پھچي وئي ۽ رني ڪوٽ ڏسندي ئي مٿس موهت ٿي پئي. ايوا زوبيڪ رني ڪوٽ جي مختصر وڊیو ۾   ڇا تہ منظر نگاري ڪئي آھي، جيڪا ڏسڻ وٽان آهي. اوهان هڪ دفعو هن مختصر ويڊیو کي ضرور ڏسندا . ·       رني ڪوٽ قلعو سنڌ جي عظيم ديوار (ڀِت) جي حيثيت سان مشهور آهي. ·       دنيا جي سڀ کان وڏو قلعو جي نالي سان سڃاتو وڃي ٿو. ·       رني ڪوٽ قلعو تقريبن 32 ڪلوميٽر تي مشتمل آھي.

بارسلونا اسپین

Image
بارسلونا ( Barcelona ) City of Beaches ·                               بارسلونا، فرانس کی سرحد سے 125 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ·                               سیاحوں میں مقبولیت کے لحاظ سے یورپ کا چوتھا اور دنیا کا 14واں شہرہے۔ ·                               بارسلونا کو City of Beaches   بھی کہا جاتا ہے۔ ·                               یورپ کے ملک اسپین (ہسپانیہ) کے دارالحکومت میڈرڈ کے بعد بارسلونا اس کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ ·                               اسپین کے خودمختار علاقے کاتالونیا ( Catalonia ) کا دارالحکومت اور اسپین کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے کنارے آباد ہے۔ ·                               2016ء کی مردم شماری کے مطابق بارسلونا کی آبادی 17 لاکھ تھی، جہاں ہسپانوی باشندوں کے بعد سب سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں۔ ·                               بارسلونا 85 سال تک مسلمانوں کے زیرِ انتظام رہا ہے۔ بارسلونا اسپین کے مشہور سیاحتی مقامات §                               بارسلونا کیتھڈرل ( Cathedral of Barcelona ) §                              

کاتالونیا اسکوائر

Image
کاتالونیا اسکوائر (Plaça de Catalunya) §       یہ جگہ خاص طور پر فواروں اور مجسموں کی وجہ سے مشہور ہے۔ §       یہاں آپ مرکز میں ہزاروں کی تعداد میں دانہ چگتے کبوتر بھی پائیں گے۔ §       یہاں بہترین قسم کے تھیٹرز بھی موجود ہیں۔ §       کیفے اور ریستوران یہاں برسوں سے اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے آرہے ہیں۔ §       عارضی رہائش کیلئے شاندار ہوٹلز بھی آپ کو مایوس نہیں کریںگے۔ 50ہزار مربع گزسے زائد علاقے پر مشتمل کاتا لونیا اسکوائر بارسلونا کے وسط میں ایک وسیع اسکوائر ہے، یہاں آپ کو انیسویں صدی کی تعمیرات نظر آئیں گی۔ یہاں بارسلونا کی بہت سی اہم سڑکیں اور ایونیوز آکر ملتے ہیں۔

پیڈرالبز مونیسٹری

Image
پیڈرالبز مونیسٹری (Pedralbes Monastery) ہسپانوی شاہکار پیڈرالبز مونیسٹری کو جیمز دوئم آرگون اور اس کی ملکہ ایلنڈا ڈی مونٹکاڈا نے 1326ء میں تعمیر کروایا تھا۔ §       اس کے ایک حصے میں سینٹ میخائل چرچ بھی موجود ہے، جہاں ملکہ نے راہبائوں اور دیگر اشرافیہ کی رہائش کیلئے کمرے بھی بنوائے۔ اس کے بعد شاہ محل کا ایک حصہ بھی اسی خانقاہ میں بنا دیا گیا تھا۔ §       1640ء میں کاتالونیہ میں انقلاب کے بعد یہاں سے راہبائوں کو بے دخل کردیا گیا تھا۔ §       1991ء میں اس گوتھک مونیسٹری کو قدیم عجائب گھر کا درجہ دے دیا گیا۔ §       اس کے دروازوں میں آپ کو آرچ یعنی اسلامی محرابیں اور مختلف تہذیبوں کا ملاپ نظر آئے گا۔

حضرت خضر مسجد سمرقند

Image
سمرقند کی خوبصورت مساجد میں سے ایک §       حضرت خضر مسجد ایک پہاڑی پر واقع   ہے۔ §       حضرت خضر مسجد مسجد آٹھویں صدی میں تعمیر کی گئی۔ §       حضرت خضر مسجد کو چنگیز خان نے 13ویں صدی میں حملے کے دوران جلادیا تھا۔ §       حضرت خضر مسجد کی تعمیر 1834ء میں دوبارہ کی گئی ۔ §       90ء کی دہائی میں سمر قند کے مخیر حضرات نے حضرت خضر مسجد کو اصل حالت میں بحال کردیا تھا۔

مقبرہ تیمور لنگ سمرقند

Image
’’گورِ امیر تیمور‘‘ §       مقبرہ تیمور لنگ ’’گورِ امیر تیمور‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ §       807 ہجری میں تعمیر ہونے والی اس عمارت کا گنبد اور اندرونی حصہ ایرانی کاشی کاری کی عظمت کا شاہکار ہے۔ § یہ عمارت ازبکستان کے عظیم تاریخی آثار اور سمر قند کی مشہور یادگاروں میں سے ایک ہے۔

کاسہ باتلو

Image
کاسہ باتلو     ( Casa Batlló ) ہڈیوں کا گھر §       کاسہ باتلو   عمارت کو امریکی سالار سانچیز کے حکم پر 1877ء میں تعمیر کیا گیا۔ §       1904ء میں انتونی گوڈی نے دوبارہ ڈیزائن کیا۔ §       کاسہ باتلو   عمارت کو عام لوگ ہڈیوں کا گھر بھی کہتے ہیں۔ §       کاسہ باتلو   عمارت کے آگے والے حصے کو مختلف رنگوں کی ٹائلوں سے سجایا گیا ہے۔ §       کاسہ باتلو   عمارت میں ایک بیسمنٹ اور نچلی منزل سمیت دیگر چار منزلیں بھی ہیں جبکہ عقبی حصے میں ایک باغ بنا ہوا ہے۔

گاڈی ہاؤس میوزیم

Image
گاڈی ہاؤس میوزیم ( Gaudí House Museum ) گاڈی ہاؤس میوزیم بارسلونا کے پارک گوئل میں واقع ہے۔ §       گاڈی ہاؤس میوزیم 1906 ء سے 1925ء تک تقریباً 20 سال انتونی گوڈی کی رہائش گاہ کے طور پر اس کے زیر استعمال رہا۔ §       اس میوزیم کو 1963ء میں اوپن ہائوس میوزیم کا درجہ دے دیا گیا۔ §       اس میوزیم میں جہاںگوڈی کے فرنیچر اور دیگر اشیا کا کلیکشن موجود ہے۔ ان اشیا میں مجسمے، پینٹنگز، ڈرائنگز وغیرہ بھی ہیں، جنھیں گوڈی نے خود ڈیزائن کیا تھا۔ §       اس میوزیم کی چارمنزلیں ہیں، نچلی اور پہلی منزل کو عام لوگوں کیلئے کھلا رکھا گیا ہے۔ §       اس میوزیم کے بیسمنٹ میں جانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔ §       دوسری منزل پر اینرک کیسانیلس لائبریری بنائی گئی ہے۔ §       لائبریری میں جانے کے لیے پہلے سے اجازت لینی ہوتی ہے۔

بارسلونا کیتھڈرل

Image
بارسلونا کیتھڈرل ( Cathedral of Barcelona ) §       بارسلونا کیتھڈرل 13ویں صدی سے لے کر 15ویں صدی کے دوران بنایا گیا تھا، لیکن اس کی تعمیر کا اہم ترین کام 14ویں صدی میں مکمل ہوا۔ §       بارسلونا کیتھڈرل چرچ کے سامنے کا حصہ 19ویں صدی میں بنایا گیا۔ §       بارسلونا کیتھڈرل چرچ کو ہسپانوی زبان میں   Catedral de la Santa Cruzy Santa Eulalia   کہتے ہیں۔ §       گوتھک طرز کے بنے اس کیتھڈرل میں آرک بشپ براجمان ہوتے ہیں۔ §       بارسلونا کیتھڈرل چرچ بارسلونا کے یولالیا (Eulalia of Barcelona) کے نام سے منسوب ہے، جس نے رومن بادشاہت کے دور میں اپنی جان قربان کردی تھی۔