Posts

Showing posts from June, 2020

عورتیں کیا کرتی ہیں؟

Image
عورتیں کیا کرتی ہیں؟ پنڈت نہرو ( 1948 ء)   پنڈت نہرو نے کہا کہ عورتیں کیا کرتی ہیں۔ بتایا گیا کہ: گھروں کا کام۔ نہرو نے کہا: ان کو کوئی ہنر نہیں آتا انہیں جھاڑو بنانا سکھائیں اور آرڈر کر دیں کہ انڈیا کے سارے دفتروں میں ان کے علاقے کی عورتوں کی بنائی ہوئی جھاڑو استعمال ہوگی۔ دو سال بعد عورتوں کو کاغذ بنانا سکھایا گیا اور صدر، وزیراعظم کے دفاتر میں صرف عورتوں کے بنائے ہوئے کاغذ کا استعمال لازمی ٹھہرا یا گیا ۔   ·       کرک اور ڈی آئی خان کے علاوہ کئی علاقوں میں سارے مصلے اور چٹائیاں گھروں میں عورتیں بناتی ہیں۔   ·       سوات کے ایک گائوں میں ایک خاندان اور اب پورا گائوں کھڈی پہ گرم چادریں بناتے ہیں۔   ·       تھر میں پورے خاندان کھڈی پر کام کرتے ہیں۔   ·       ساری دنیا اس وقت ہربل دوائوں کی جانب جا رہی ہے۔ ہر ملک میں ادرک، ہلدی اور لہسن کے کپسول ملتے ہیں۔ یہ چیزیں ہمارے ملک میں آنے بھائو ملتی ہیں۔ دیسی دوائیں بنانے کے طریقے دیہات میں عورتوں کو سکھائے جائیں۔   ·       چین، ویتنام، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی طرز پر کرافٹ ویلیج بنانا پڑیں گے، پاکستان