Posts

Showing posts from April, 2022

تم جانتے نہیں میں کون ہوں۔۔۔؟

Image
    ·      تم جانتے نہیں میں کون ہوں ۔۔۔؟ ·      تمہیں بتاؤں میں کون ہوں ۔۔۔؟ ·      میری پہنچ کہاں کہاں تک ہے ۔۔۔؟ ·      میں کیا کیا کرسکتا ہوں ۔۔۔؟ ·      میرا ایک فون تمہیں کہیں سے کہیں پہنچا دے گا ۔۔۔ ·      نوکری پہ رہنا ہے یا نہیں ۔۔۔ ·      تم جانتے نہیں کہ میں کس کی بیوی ہوں تمھارا کیا حشر کر سکتی ہوں ۔۔۔؟ ·      تم جانتے نہیں میں کس کا بیٹا ہوں وہ تمھارا کیا حال کریں گے ۔۔۔؟ ·      میرے بھائی کو تم جانتے نہیں ۔۔۔؟ ·      میرے انکل کون ہے تم کو پتا ہوتا تو اتنی ہمت نہ کرتے ۔۔۔؟   اس طرح کے اکثر جملے تو آپ نے سُنے ہونگے۔   یہ وہ جملے ہیں جو ہمارے ہاں ضرورت پڑنے پہ سامنے والے کو نیچا دکھانے یا رعب جمانے کے لئے کہے جاتے ہیں۔ ·      اور بولنے والا فخر محسوس کرتا ہے۔ ·      اور دیکھنے والے متاثر ہوتے ہیں کہ کتنے طاقتور لوگ ہیں کیسے عام لوگوں کو ڈرا دھمکا کر رکھتے ہیں۔ یہ کلچر ہمارے معاشرے میں اتنا عام ہو چکا ہے کہ اب عام لوگ بھی ان افراد کو بہت آرام سے پہچان لیتے ہیں اور ان کو ناچاہتے ہوئے بھی عزت دیتے ہیں۔ ان با اثر لوگوں کی کالے کالے شیشے وا