Posts

Showing posts from October, 2020

کمپیوٹر میں کسی کی جاسوسی کا سافٹ وئیر (Keylogger)

Image
    کمپیوٹر میں کسی کی جاسوسی کا سافٹ وئیر ( Keylogger )   کیا آپ کو معلوم ہے؟ کمپیوٹر میں کسی کی جاسوسی کے لیے ایک سافٹ وئیر جسے کی لوگر ( Keylogger ) کہتے ہیں، اسے کسی کمپیوٹر میں انسٹال کر کے اس کی جاسوسی کی جاتی ہے کہ صارف نے اس کمپیوٹر میں کیا کیا لکھا۔ ہم اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے کی بورڈ میں جو بھی بٹن دباتے ہیں وہ سب ریکارڈ ہو رہا ہوتا ہے۔ اور وہ تمام ریکارڈ ایک متعینہ وقت پر سیٹ کیے ہوئے ای میل آئی ڈی پر چلا جاتا ہے اور جاسوسی کرنے والا۔ ای میل میں آئے اس پیغام کے ذریعہ یہ دیکھ لیتا ہے کہ اس کمپیوٹر میں کب اور کیا ٹائپ کیا گیا ہے۔ اس قسم کے سافٹ وئیر کا استعمال ہیکر لوگ کریڈٹ کارڈ کی جانکاری کو چرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسے کسی سائبر کیفے میں جا کر انسٹال کر دیتے ہیں، چونکہ سائبر کیفے میں مختلف قسم کے افراد آتے رہتے ہیں۔ اگر ان میں کسی شخص نے آن لائن رقم کی منتقلی کی یا کوئی خریداری بذریعہ کارڈ یا آن لائن پیمنٹ کیا تو اس سافٹ وئیر میں وہ سب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کبھی بھی کسی سائبر کیفے میں اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل درج  نہ    کریں، معلوم نہیں کہ اس

بھوک ’’دو وقت کی روٹی‘‘

Image
    بھوک ’’دو وقت کی روٹی‘‘ زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟ ·       ’’دو وقت کی روٹی‘‘ ·       دال روٹی، گھی چینی، ٹماٹر ٹینڈوں کا ماتم جاری ہے۔ ·       نسل در نسل ہم لوگ پیدا ہی اس لئے ہوتے ہیں کہ روٹی کا طواف کرتے کرتے قبروں میں اتر جائیں۔ ·       نہ کل سکون تھا نہ آج اور نہ آنے والے دنوں میں کوئی امکان دکھائی دیتا ہے۔ ·       شادی بیاہوں پر ’’روٹی کھل گئی‘‘ کا نعرہ سنتے ہی جس طرح شرفا اور معززین ’’کھلتے‘‘ ہیں، قابل دید منظر ہوتا ہے۔   خوبصورت معاشرے کی بنیاد کون رکھے گا؟ ·       جن کی زندگیوں کا اول و آخر، ظاہر و باطن ہی دو وقت کی روٹی قرار پائے وہاں تخلیق اور تعمیر کا کیا کام؟ ·       جہاں صدیوں سے زندگی بنیادی ضرورتوں کے گرد ناچ رہی ہو۔ ·       جہاں بھوک، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسئلے نہ صرف موجود ہوں بلکہ ان میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا ہو۔۔۔ وہاں خواب فروشی کے علاوہ کون سا دھندا چل سکتا ہے؟   صدیوں کی بھوک ہے جو دور دور تک ختم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔ گواہی چاہئے تو اپنے ان محاوروں پر ہی غور کر لیں۔ ·       جس کے گھر دانے، اس کے کملے بھی سیانے۔

عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل

Image
  عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی ؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل   دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ بُری طرح جنگ ہار رہا تھا اور جرمنی کے جہاز دن دہاڑے لندن اور اس کے مضافات میں جب چاہتے گھس آتے اور جہاں چاہتے بم گرا کر چلے جاتے، آخری دنوں میں قحط سالی کا سامنا قوم کو کرنا پڑ رہا تھا۔ ·       کھانے پینے کی اشیاء آمد و رفت تبدیل ہونے کی وجہ سے دکانوں سے ختم ہو رہی تھیں۔ ·       ہر چیز پر راشن بندی ہو رہی تھی، حتیٰ کہ بچوں کا دودھ تک راشن بندی کا شکار تھا۔ ·       پیٹرول اور گیس کے ذخائر بھی متاثر ہو چکے تھے ۔ ایسے نازک موقع پر لندن کے پڑھے لکھے لوگ اور دانشور، وفد کی شکل میں اس وقت کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے ملے اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے پوچھا کہ: ·       برطانیہ کا کیا مستقبل ہے ؟ ·       عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی ؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے ان کے خیالات سننے کے بعد وفد سے پوچھا کہ: ·       کیا برطانیہ میں اسکول میں بچے پڑھنے جا رہے ہیں؟ وفد نے جواب دیا بیشک بچے تو اسکول باقاعدگی سے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے پوچھا

گوتم بدھ کی کچھ باتیں۔۔۔

Image
  گوتم بدھ کی کچھ باتیں۔۔۔ گوتم بدھ کہتے ہیں: ·       خود کو فتح کرنا بڑی سے بڑی جنگ میں فتح پانے سے کہیں بڑھ کر اور برتر ہے۔ ·       جیسے آندھیاں پہاڑوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، اسی طرح ’’میں‘‘ کسی دانا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ·       صرف ایک دن جینا اور صرف ایک اچھی بات پر عمل کرنا سو سال جینے اور لغویات سننے سے بہتر ہے۔ ·       یہ دنیا ہمیشہ سے لالچ، غصہ اور حماقت کی آگ میں جل رہی ہے۔ ·       یہ دنیا کیا ہے؟ پانی کا بلبلا، مکڑی کا جالا۔ ·       نظم و ضبط، قوت برداشت امتحان کی انتہا ہے۔ ·       خیال اور عمل میں خالص اور پاکیزہ رہنا ہی کامیابی ہے۔ ·       دوسرے کے عیبوں کی نشان دہی آسان ترین لیکن اپنے عیبوں کا اعتراف مشکل ترین ہوتا ہے۔ ·       دنیا اور دوام دو علیحدہ حقیقتیں ہیں۔ ·       جیسے اک محافظ قلعہ کی حفاظت کرتا ہے، ویسی ہی جانبازی جانفشانی سے اپنی روح کی حفاظت کر۔ ·       ماضی میں مت بھٹکو، مستقبل کے خواب مت دیکھو، حال پہ یکسو رہو۔ ·       دانش بہترین رہبر اور عقیدہ بہترین دوست ہے۔ ·       دل اور دماغ پر اختیار حاصل کرنا مقدس فریضہ ہے۔ ·       ا