Posts

Showing posts with the label Smart News

آپ کا ٹی وی سب کچھ دیکھتا اور ریکارڈ کرتا ہے

Image
·       گھر میں ٹی وی ہے تو محتاط رہیں، جاسوسی ہورہی ہے! ·       اسکرین پر چند خفیہ پکسلز سب کچھ دیکھتے اور ریکارڈ کرتے ہیں۔ ·       ڈیٹاہر چند سیکنڈ بعد کمپنی کوموصول ہوتا ہے۔ ·       ٹی وی گھروالوں کی معلومات اور سرگرمیاں شیئر کرتے ہیں۔ ·       ڈیٹا تقریباً 30 کمپنیوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔ ·       ٹی وی لیپ ٹاپ،کمپیوٹر، موبائل فون جیسے گیجٹ کے استعمال کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔

ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ۔ ڈنمارک

Image
ڈنمارک 2030 تک ملکی ضروریات کی 50 فیصد بجلی ہوا سے پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ ڈینش ماہرین کا کہنا ہے کہ: ·       ہوا بھی توانائی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ·       دنیا بھر میں توانائی حاصل کرنے کے لیے ہوا کو استعمال میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ بجلی پیدا کرنے کا نسبتاً آسان، سستا اور آلودگی سے پاک ذریعہ ہے۔ ونڈ پاور انڈسٹری ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے کیملا ہال بیچ کا کہنا ہے کہ: سولر سسٹم کے ذریعے تو صرف سورج کی روشنی میں ہی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لیکن ونڈ پاور سسٹم کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔

Image
ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔ ترکی وزارت صحت سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ : ·        ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔ ·        ہماری ائیر ایمبولینسیں بہترین حالت میں ہیں اور ضروری سامان سے لیس ہیں۔ ·        یہ ائیر ایمبولینسیں، طیارہ ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 6 سے 7 مریض لے جا سکتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ترکی میں ائیر ایمبولینس سہولت 2008 سے جاری ہے اور تب سے اب تک طیارہ ایمبولینسوں کے ذریعے 13 ہزار 398 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 31 ہزار 587 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔

نیویارک کی " CTRL-labs " دماغ پڑھنے والی کمپنی نے فیس بک کو خریدا ہے۔

Image
  فیس بُک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیس بُک کو نیو یارک کی  " CTRL-labs " کمپنی نے خرید لیا ہے ۔  فیس بُک کے AR/VR نائب سربراہ اینڈریو بوس ورتھ نے کہا ہے کہ: ·        " CTRL-labs " کمپنی انسانی  ذہن کے ذریعے کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کے اہل سسٹمز  کی تشکیل  کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ ·        " CTRL-labs " کی ٹیکنالوجی کے ساتھ انسان صرف ایک کلائی بند پہن کر اپنے کمپیوٹر کو استعمال کر سکیں گے۔ ·        اس سسٹم کے کام کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ کمپیوٹر کے بٹن دبانے کے لئے   نیورون ہمارے   ہاتھوں کے پٹھوں کو الیکٹرانک سگنل بھیجتے ہیں۔ کلائی بند ان سگنلز کو پڑھے گی اور کمپیوٹر کی زبان میں تبدیل کرے گی۔ اس طرح ڈیجیٹل   زندگی میں آپ کے عمل دخل میں اضافہ ہو جائے گا۔ " CTRL-labs " کمپنی کو 2015 میں کولمبیا یونیورسٹی کے نیورولوجی ڈپارٹمنٹ سے ڈاکٹریٹ کرنے والے دو انٹرپرینروں تھامس رئیرڈن اور پیٹرک کیفوش نے قائم کیا تھا۔

دل کی بیماریوں کے سبب پاکستان میں ہر گھنٹے میں 50 افراد انتقال کرجاتے ہیں۔۔۔

Image
اس وقت حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا فوکس دل کی بیماریوں کا علاج نہیں بلکہ ان سے بچاؤ ہونا چاہیے۔ ماہرین امراض قلب کا کہنا تھا کہ: پاکستان میں نوجوانوں میں دل کے امراض کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ: ·        ورزش نہ کرنا۔ ·        موٹاپا۔ ·        50 فیصد سے زائد آبادی کا بلند فشار خون کا شکار ہونا۔ ·        26 فیصد سے زائد آبادی کا شوگر کے مرض میں مبتلا ہونا ہے۔ ·        پاکستان میں ابھی بھی سگریٹ نوشی ، دل کے دورے، مختلف اقسام کے کینسر اور پھیپھڑوں کے امراض سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ·        پاکستان میں اس وقت دنیا میں سب سے سستی سگریٹ اور تمباکو سے بنی دیگر اشیاء فروخت ہوتی ہیں۔ ماہرین نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ قومی کانفرنس کارڈیو پریوینٹ 2019ء کے مختلف سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تمام نئی کاروں میں بلیک باکس لگایا جائے گا جو آپ کی نگرانی کرے گا۔

Image
  نگرانی زندگی کی ایک حقیقت ہے۔ جس طرح سے ·       ڈیوٹی پر آپ کا باس آپ کی کارکردگی کی نگرانی کر رہا ہے۔ ·       سپر مارکیٹ آپ کی شاپنگ پر ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں ۔ ·       چہرہ پہچاننے والے کیمرے آپ جہاں چلتے ہیں اس کا سراغ لگا رہے ہیں۔ اسی طرح سے اب کاروں میں بھی مانیٹرنگ ڈیوائسز لگائے جائیں گے۔ جی ہاں! اب یہ گاڑیاں آپ کی نگرانی کریں گی۔ تمام نئی کاروں میں بلیک باکس لگایا جائے گا جو آپ کی نگرانی کرے گا۔ جو آپ کی ·       رفتار کو ریکارڈ کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔ ·       روڈ ایکسیڈنٹ سے پہلے ، اس کے دوران اور بعد میں آپ کی رفتار ریکارڈ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ·       غنودگی کی نگرانی کرنے والے کیمرے۔ یہ نئے مانیٹرنگ ڈیوائسز جو جدید تکنیکی پیشرفت کی عکاسی کرتے ہیں ، زندگیوں کی حفاظت اور مدد میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اپنی روڈ محفوظ بنانے کیلئے ہمیں اپنی کوششوں میں کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے۔

سونے کے ذخائر

Image
امریکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر 8133 ٹن سونے کا مالک ہونے کے باعث پوری دنیا میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ 8133 ٹن سونے کا مالک پہلی پوزیشن جرمنی 3367 ٹن سونے کا مالک دوسری پوزیشن اٹلی 2451 ٹن سونے کا مالک تیسری پوزیشن سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں۔ سونے کے اتنے زیادہ ذخائر کسی بھی عرب ملک کے پاس نہیں۔ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے جس کے پاس 268 ٹن سونا ہے اور اس کا عالمی سطح پر 19واں نمبر ہے۔

آم کی قومی برآمدات

Image
سیزن ختم ہونے تک برآمدات ایک لاکھ 20ہزار ٹن تک بڑھ جائیں گی۔ بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل اور وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان ( FPCCI ) کی قائمہ کمیٹی برائے ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے مطابق چیئرمین چوہدری احمد جواد نے کہا ہے کہ: ·        گزشتہ سال 80 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا تاہم رواں سال آم کے برآمدی سیزن میں برآمدات ایک لاکھ ٹن سے بڑھ چکی ہیں اور ت وقع ہے کہ ستمبر 2019ء کے اختتام پر جب آم کا برآمدی سیزن ختم ہو گا تو برآمدات ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ جائیں گی۔ ·        ان برآمدات میں ایران اور افغانستان وغیرہ کو کی جانے والی غیر سرکاری برآمدات شامل نہیں ہیں۔ ·        مالی سال 2011-12ء کے دوران آم کی برآمدات ایک لاکھ ٹن سے زائد رہی تھیں جس کے بعد برآمدات میں کمی کا رحجان رہا ہے۔ ·        8 سال کے بعد آم کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ ٹن سے بڑھنا حوصلہ افزا ہے۔

پشپا کوہلی - پاکستان کی پہلی ہندو خاتون پولیس افسر

Image
سندھ کے شہر عمرکوٹ کے گاؤں سمارو کی رہائشی پشپا کوہلی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ پشپا کوہلی نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے صوبے کی پہلی خاتون پولیس افسر منتخب ہوئی ہیں جن کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔ پشپا کوہلی نے ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی سے ایمرجنسی میڈیکل کیئر میں گریجویشن کر رکھی ہے۔ وہ سول ہسپتال کراچی سے منسلک ٹراما سنٹر میں بطور میڈیکل سٹاف فرائض انجام دے رہی تھیں جب انہوں نے سنہ 2016 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) بھرتی ہونے کے لیے اپلائی کیا تھا۔ 3 ستمبر 2019 کو جب فائنل میرٹ لسٹ آویزاں ہوئی تو اس میں اپنا نام دیکھ کر پشپا کوہلی کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور وہ یہ خوشخبری اپنے گھر والوں کو سنانے فوراً گاؤں روانہ ہو گئیں۔ پشپا کوہلی ہندو برادری کی پہلی خاتون کمیشنڈ افسر ہوں گی۔ Sindh Digital Readers

یومِ دفاعِ پاکستان - 6 ستمبر 1965ء

Image
·       پاکستان اور بھارت کے درمیان 17 دن تک جاری رہنے والی اس جنگ میں بھارت کی ایک لاکھ فوج کا پاکستان کی 60 ہزار فوج سے مقابلہ تھا۔ ·       بھارتی فوجی ناشتہ کرنے آئے تھے، بندوقیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ·       6 ستمبر 1965ء میں بھارتی افواج نے چوروں اور ڈاکوؤں کی طرح پاکستان کے دل لاہور پر اچانک حملہ تو کردیا مگر جب پاک فوج کے جوانوں نے جوابی حملہ کیا تولاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والی بھارتی فوجیوں کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ بندوقیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ·       پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو اس جنگ کی یاد میں ’یومِ دفاعِ پاکستان‘ مناتا ہے۔ بھارتی مصنف آر، ڈی پردھان نے اپنی کتاب ’1965 وار-دی ان سائیڈ اسٹوری‘ باب نمبر 8 میں ’گھبراہٹ اور بزدلی‘کے عنوان سے 65 کی جنگ میں لاہور سیکٹر میں کمانڈ کرنے والے میجر جنرل نرنجن پرساد کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ آر، ڈی پردھان لکھتے ہیں کہ: 1965ء کی جنگ میں میجر جنرل نرنجن پرساد واہگہ سیکٹر پر جی او سی تھے۔ لاہور پر حملے کے دوران جب بھارتی فوج پر جوابی حملہ ہوا تو نرنجن پرساد میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ کور کمانڈر لیفٹی

عائشہ ابڑو سندھ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر

Image
عائشہ ابڑو سندھ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر سندھ کی پہلی اور پاکستان کی تیسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔ حکومتِ سندھ نے عائشہ ابڑو کو حیدرآباد کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا۔ ·       عائشہ ابڑو سندھ کی تاریخ میں مقرر ہونے والی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کی تیسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔ ·       پاکستان میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بننے والی خاتون عمارہ خٹک تھیں جو 2016 میں ایبٹ آباد کی ڈپٹی کمشنر بنی تھیں۔ ·       دوسری خاتون صالحہ سعید ہیں جو 2018 میں لاہور کی ڈپٹی کمشنر مقرر ہوئیں تھیں۔

مینگو فیسٹویل ترکی

Image
پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے:   سفیر پاکستان ·       یہ مینگو فیسٹویل ترکی کے دارالحکومت   انقرہ    میں سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی   کی رہائش   گاہ پر   گزشتہ سات سالوں سے   بڑی باقاعدگی   سے منعقد   ہوتا چلا آرہا ہے۔ ·       اس فیسٹویل میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت   کرکے   پاکستان کے مینگوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ·       سفیر نے تمام   مہمانوں کا استقبال فرداً فرداً   کیا۔ ·       اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام، تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔ ·       سفیر پاکستان کے ریذیڈنٹس کے لان کو   پاکستان کے قومی پرچم کے رنگ کے غباروں سے   سجایا گیا تھا اور لان میں پاکستان سے متعلق   تصاویر   کی نمائش بھی کی گئی تھی۔ ·       تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی، متعدد   ترک اراکین پارلیمنٹ اور مختلف ممالک کے سفیروں نے مشترکہ طور پر کیا۔ -TRT Sindh Digital Readers

ترکی کا اقامتی ویزہ

Image
Residence visa for Turkey " ترکی کا اقامتی ویزہ" مدت 5 سال بڑھا کر 10سال کردی گئی ترکی آنے والے غیر ملکی اب ترک   سفارت خانے یا قونصل خانے سے 5 سال کے بجائے 10 سالہ مدت کےلیے اقامتی   ویزہ حاصل کرسکیں گے۔   اس سلسلے میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے کہ   جس کے تحت   ترکی آنے والے غیر ملکی اپنے آبائی وطن میں موجود ترک سفارت خانوں یا قونصل خانوں سے رجوع کرتےہوئے   اقامتی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔   علاوہ ازیں، تاریخ اجرا سے 6 ماہ کے دوران ویزہ استعمال نہ کرنے کی صورت میں اسے فسخ کر دیا جائے گا۔