پشپا کوہلی - پاکستان کی پہلی ہندو خاتون پولیس افسر
سندھ کے شہر عمرکوٹ کے گاؤں سمارو کی رہائشی پشپا کوہلی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ پشپا کوہلی نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے صوبے کی پہلی خاتون پولیس افسر منتخب ہوئی ہیں جن کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔
پشپا کوہلی نے ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی سے ایمرجنسی میڈیکل کیئر میں گریجویشن کر رکھی ہے۔ وہ سول ہسپتال کراچی سے منسلک ٹراما سنٹر میں بطور میڈیکل سٹاف فرائض انجام دے رہی تھیں جب انہوں نے سنہ 2016 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) بھرتی ہونے کے لیے اپلائی کیا تھا۔
3 ستمبر 2019 کو جب فائنل میرٹ لسٹ آویزاں ہوئی تو اس میں اپنا نام دیکھ کر پشپا کوہلی کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور وہ یہ خوشخبری اپنے گھر والوں کو سنانے فوراً گاؤں روانہ ہو گئیں۔ پشپا کوہلی ہندو برادری کی پہلی خاتون کمیشنڈ افسر ہوں گی۔
Comments
Post a Comment