دل کی بیماریوں کے سبب پاکستان میں ہر گھنٹے میں 50 افراد انتقال کرجاتے ہیں۔۔۔


اس وقت حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا فوکس دل کی بیماریوں کا علاج نہیں بلکہ ان سے بچاؤ ہونا چاہیے۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا تھا کہ:
پاکستان میں نوجوانوں میں دل کے امراض کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ:
·       ورزش نہ کرنا۔
·       موٹاپا۔
·       50 فیصد سے زائد آبادی کا بلند فشار خون کا شکار ہونا۔
·       26 فیصد سے زائد آبادی کا شوگر کے مرض میں مبتلا ہونا ہے۔
·       پاکستان میں ابھی بھی سگریٹ نوشی، دل کے دورے، مختلف اقسام کے کینسر اور پھیپھڑوں کے امراض سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
·       پاکستان میں اس وقت دنیا میں سب سے سستی سگریٹ اور تمباکو سے بنی دیگر اشیاء فروخت ہوتی ہیں۔
ماہرین نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ قومی کانفرنس کارڈیو پریوینٹ 2019ء کے مختلف سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت