ٹیکنالوجی انسان کے لیے ایسی آسانیاں پیدا کر رہی ہے جس کے بارے میں کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ اس سال حجاج کرام کو گرمی سے بچانے کے لیے سعودی حکومت نے منٰی میں ایسا راستہ تعمیر کروایا ہے جس پر چلتے ہوئے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ 16 کلومیٹر لمبی یہ سڑک منٰی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے تعمیر کراوئی گئی ہے۔ جس پر چلتے ہوئے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ منٰی میں شیطانوں (جمرات) تک پیدل جانے والے راستے کو جاپانی کمپنی کے اشتراک سے خصوصی طور پر ایسے مواد سے تیار کیا گیا ہے جو گرمی کی شدت کو جذب کرنے کے بجائے درجہ حرارت کو کم کردیتا ہے۔ مکہ مکرمہ بلدیہ میں متعین مشاعر مقدسہ کے امور کے ڈائریکٹر انجینیئر احمد منشی نے سبق نیوز کو بتایا کہ: · امسال جاپانی کمپنی SUMITOMO کے اشتراک سے جو منصوبہ لانچ کیا گیا ہے اس سے حجاج کرام کو کافی سہولت ہو گی۔ · جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پیدل چلنے والی شاہراہوں پر ایسا مواد بچھایا گیا ہے جس سے درجہ حرارت 15 سے 20 ڈگری سیلسس تک کم کیا جاسکے گا۔ · ...