پبلک اسپیکنگ ’’اورل کمیونیکیشن اِسکلز‘‘


لوگوں کے سامنے بات کرنے یا اسٹیج پر جانے سے قبل، کئی افراد کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور ہاتھ کانپنے لگتے ہیں۔ اگر آپ پبلک اسپیکنگ سے قبل خود میں ایسی بے چینی محسوس کرتے ہیں تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی یہ سمجھ بیٹھیں کہ آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائیں گے۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ کئی لوگ پیدائشی طور پر پبلک اسپیکنگ کی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں، لیکن کئی بہترین اور مؤثر پبلک اسپیکرز نے اس کیلئے یا تو باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے یا پھر پریکٹس کے ذریعے اس ہنر میں کمال حاصل کیا ہے۔

آپ اپنے خوف اور گھبراہٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہتر سے بہتر تیاری کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی تقریر کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے اس کا خود بھی تنقیدی جائزہ لیں اور اپنے کسی مخلص دوست سے بھی اس پر رائے لیں اور اس وقت تک بہتری کی کوشش جاری رکھیں، جب تک کہ آپ خود اپنی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوجائیں۔

باڈی لینگویج کا مؤثر استعمال کریں، تقریر کی ابتدا میں ہی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں، اختتام کسی مضبوط جملے پر کریں، جسے آپ کے ناظرین اور سامعین ایک مدت تک یاد رکھیں۔

پبلک اسپیکنگ کا ہنر سیکھ کر آپ یا آپ کے بچے نہ صرف اِرد گرد کے لوگوں کے سامنے پراعتماد رہیں گے بلکہ اجنبی لوگوں سے بھی نہیں گھبرائیں گے۔ ایک بار جب آپ یا آپ کے بچے کی لوگوں کے سامنے بات کرنے میں گھبرانے کی عادت جانے لگے گی، تو اس کے بعد وہ اجنبی اور لوگوں کے مجمع میں اپنی رائے کا اظہار کرنے سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اسٹیج پر جانے سے خوف کھائے گا۔ 

اس کے بعد آپ یا آپ کے بچوں کے لیے لوگوں کے سامنے مسکرانا، ہاتھ ملانا، نئے لوگوں سے ملنا اور سلام دعا کرنا عام سی بات ہوگی۔ اس سے انھیں اعتماد ملے گا اور مستقبل میں وہ انٹرویوز اور گروپ مباحثے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

دنیا کے نمایاں بزنس اسکولز میں، ’’اورل کمیونیکیشن اِسکلز‘‘ کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے اور وہ کیریئر میں ترقی کیلئے اسے ’’ضروری ہنر‘‘ تصور کرتے ہیں۔

لوگوں کے سامنے بات یا تقریر کرنے میں سامعین کو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے، جیسے باسز، ملازمین، کلائنٹس وغیرہ وغیرہ۔ انھیں ایسے افراد کی شکل میں دیکھنا چاہیے جن کے مسائل، امیدیں اور خدشات حقیقی ہیں۔ پبلک اسپیکنگ سیکھ کر طلبا ہر جگہ (گھر، اسکول یا کسی تقریب میں) اپنی اہمیت اور کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

لوگوں کے سامنے بات یا تقریر کرنا ایک طاقتور اور مؤثر ذریعہ ہے، جس سے کسی بھی چیز کے بارے میں لوگوں کی رائے کو بدلا جاسکتا ہے۔ جب کوئی شخص اپنی تقریر کے ذریعے لوگوں کے دل و دماغ کو بدل سکتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کے اندر قائدانہ صلاحیتیں اُبھرنا شروع ہوچکی ہیں۔

لیڈر شپ پوزیشن پر کام کرنے والے افراد میں تبدیلی لانے اور لوگوں پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت ہونی چاہیے، اس صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پبلک اسپیکنگ کا فن بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت