Posts

Showing posts with the label Health

کیمومائل فلاور کی چائے

Image
کیمومائل ٹی ( Chamomile tea ) ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں بھی مددگار ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ: ·        کیمومائل ٹی کا استعمال پریشانی کی کیفیت کو کم کرتا ہے۔ ·        کیمومائل ٹی ایسے لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں۔ ·        کیمومائل ٹی کے استعمال سے اچھی نیند آتی ہے۔ دنیا کے بہت سے ممالک اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کیمومائل فلاور کی چائے بہت شوق سے پی جاتی ہے جو اپنے طبی فوائد اور مسحور کن خوشبو کے لحاظ سے بے مثال ہے تاہم یہ چائے آپ کو ذہنی دباؤ سے نجات دلانے میں بھی خاصی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ہری سبزیاں

Image
ہری سبزیاں ( Green vegetables ) ہری سبزیاں اپنے اندر وہ بیش بہا قیمتی خزانے چھپائے ہوئے ہیں جن سے آگاہی ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ ·        ہری سبزیوں میں وٹامن بی، میگنیشیم، وٹامن سی اور وٹامن کے پایا جاتا ہے۔ ·        ٹینشن سے دور رہنے کیلئے اکثر ڈاکٹرز بھی زیادہ تر ہری سبزیوں کے استعمال کی تجویز دیتے ہیں۔ ان سبزیوں میں بروکولی، پالک، مارچوبہ، گوبھی، اور سلاد وغیرہ جیسی سبزیاں کھانے میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

چاکلیٹ

Image
چاکلیٹ ( Chocolate ) ٹینشن یا ذہنی تناؤ سے نجات چاکلیٹ جہاں ہر ایک کی پسندیدہ ہے وہیں ٹینشن یا ذہنی تناؤ سے نجات کا ذریعہ بھی ۔ چاکلیٹ میں میگنیشیم بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو طبیعت میں بے چینی یا انگزائٹی کو دور بھگانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق: ·        ڈارک چاکلیٹ کا روزانہ معمولی مقدار میں استعمال تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ·        چاکلیٹ میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس تناؤ کا باعث بننے والے ہارمونز جیسے کورٹیسول کی مقدار کم کردیتے ہیں۔ ·        یہ خون کی شریانوں کی دیواروں سے ٹکرا کر بلڈپریشر کی سطح کم کرکے دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔

گردے کے امراض پر ایک نظر

Image
ایک اندازے کے مطابق: ·       ہر دسواں مریض گردے کا مریض ہے۔ ·       ہر سال 20 ہزار لوگوں کے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ ·       حیرانی کی بات ہے کہ ان کی اکثریت اپنے اس مرض سے لاعلم ہے۔ ·       گردے خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ ذیابیطس ( Diabetes ) ہے۔ ·       گردے خراب ہونے کی دوسری بڑی وجہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ( Hypertension ) ہے۔ گردے کے امراض سے متعلقہ اعداد و شمار میسر نہیں لہٰذا گردے کی بیماری میں مبتلا ہونے والی آبادی کا تخمینہ لگانا ایک مشکل امر بن چکا ہے۔ تاہم ایک اندازے کے مطابق ہر دسواں مریض گردے کا مریض ہے۔ اگر یہی اعداد و شمار ہم اپنے ملک کی 200 ملین آبادی پر لاگو کریں تو یہاں ہر سال 20 ہزار لوگوں کے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ ذیابیطس جہاں پورے کرہ ارض پر محیط ہے وہیں ملک پاکستان میں گردے خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ایسے مریضوں کی تعداد تقریباً 40 - 50 فیصد ہے۔ اس وقت پاکستان میں ذیابیطس کے نئے مریضوں کی تشخیص 6-7 فیصد ہے جو کہ 2035ء میں 11- 12 فیصد ہو جائے گی۔ المیہ یہ ہے کہ پاکستان دنیا میں ذیابیطس کے لحاظ سے پہلے

نیفرالوجی کیا ہے؟

Image
نیفرالوجی کیا ہے؟ نیفرالوجی اپنی اصل میں طب کے اندر شعبہ میڈیسن کی وہ شاخ ہے جو گردے کے امراض کی تشخیص و طبی معاملات کے بارے میں رہنمائی دیتی ہے۔ گردے ہمارے خون کو صاف کرتے ہیں اور جسم سے فاضل مادہ خارج کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ کام گردے بہت سارے چھوٹے چھوٹے فلٹرز کے ذریعے کرتے ہیں۔ جنھیں ہم   Nephron       کہتے ہیں۔ انہی فلٹرز کی تعلیم کو نیفرالوجی کہتے ہیں۔

دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ

Image
دودھ جانچنے کے کچھ طریقے کیمیکل ملا دودھ کی جانچ کا طریقہ: کیمیکل ملا دودھ کی شناخت بہت آسانی سے ہوسکتی ہے: ·       خراب ذائقے اور بو سے۔ ·       دودھ کو سونگھیں اور اس میں صابن جیسی بو کا احساس ہو۔ ·       دودھ کو انگلیوں پر رگڑنے سے صابن کا احساس ہو۔ تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں کیمیکلز کو مکس کیا گیا ہے۔

ریبیز کیا ہے؟

Image
ریبیز کیا ہے؟ ریبیز ایک وائرس ہے جو کہ پالتو اور جنگلی جانوروں باالخصوص کتوں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہو کر سنٹرل نروس سسٹم کو تباہ کر دیتا ہے اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور متاثرہ فرد کی موت ہو جاتی ہے۔ کتے کے علاوہ یہ بندر، بلی، گیدڑ، لومڑی اور چمگادڑ کے کاٹنے سے بھی انسان کے جسم میں منتقل ہوسکتا ہے۔ یہ ایک سے دوسرے فرد کو منتقل ہونے والا مرض ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق: ·       ہر کتے کے کاٹنے سے ریبیز نہیں ہوتا اگر کتا کاٹ لے تو فوری طور پر معائنہ کریں کہ معمولی خراش ہے یا پھر   کتے کے دانت گوشت تک پہنچ گئے ہیں۔ ·       کتا کاٹ لے تو خود سے ٹوٹکے نہ استعمال کریں بلکہ فوری طور پر ڈاکٹر   کے پاس جا کر ریبیز ویکسین لگوائیں تاکہ اس کے اثرات سے بچا جاسکے۔ ·       اگر ہسپتال دور ہے تو فوی طور پر متاثرہ حصے کو پانی سے دھوئیں یہ اس لیے ضروری ہے کے کتے کے دانتوں سے منتقل ہونے والے جراثیم ختم ہوسکیں، پھر فوری طور پر پٹی باند لی جائے۔ ·       ریبیز کی بیماری ابتدائی علامات میں بخار اور جانور کے کاٹنے سے متاثرہ مقام پر سنسناہٹ شامل ہو سکتی

ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔

Image
ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔ ترکی وزارت صحت سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ : ·        ترکی دنیا میں اپنے شہریوں کو بلامعاوضہ ائیر ایمبولینس فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔ ·        ہماری ائیر ایمبولینسیں بہترین حالت میں ہیں اور ضروری سامان سے لیس ہیں۔ ·        یہ ائیر ایمبولینسیں، طیارہ ایمبولینس کے ذریعے 3 سے 4 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 6 سے 7 مریض لے جا سکتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ترکی میں ائیر ایمبولینس سہولت 2008 سے جاری ہے اور تب سے اب تک طیارہ ایمبولینسوں کے ذریعے 13 ہزار 398 اور ہیلی کاپٹر ایمبولینسوں کے ذریعے 31 ہزار 587 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔

دل کی بیماریوں کے سبب پاکستان میں ہر گھنٹے میں 50 افراد انتقال کرجاتے ہیں۔۔۔

Image
اس وقت حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا فوکس دل کی بیماریوں کا علاج نہیں بلکہ ان سے بچاؤ ہونا چاہیے۔ ماہرین امراض قلب کا کہنا تھا کہ: پاکستان میں نوجوانوں میں دل کے امراض کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ: ·        ورزش نہ کرنا۔ ·        موٹاپا۔ ·        50 فیصد سے زائد آبادی کا بلند فشار خون کا شکار ہونا۔ ·        26 فیصد سے زائد آبادی کا شوگر کے مرض میں مبتلا ہونا ہے۔ ·        پاکستان میں ابھی بھی سگریٹ نوشی ، دل کے دورے، مختلف اقسام کے کینسر اور پھیپھڑوں کے امراض سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ·        پاکستان میں اس وقت دنیا میں سب سے سستی سگریٹ اور تمباکو سے بنی دیگر اشیاء فروخت ہوتی ہیں۔ ماہرین نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ قومی کانفرنس کارڈیو پریوینٹ 2019ء کے مختلف سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہیپاٹائٹس

Image
ہیپاٹائٹس ·       ہیپاٹائٹس کیا ہے ؟ ·       ہیپاٹائٹس کی وجوہات۔ ·       ہیپاٹائٹس کی اقسام۔ ·       ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر۔ ہیپاٹائٹس کیا ہے ؟ ہیپاٹائٹس کو اردو میں یرقان کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا عارضہ ہے جو انسان کے جگر کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے، بلکہ درحقیقت جگر میں انفیکشن کے باعث ہونے والی سوزش اور ورم کو ہی ہیپاٹائٹس کہتے ہیں۔ اس سوزش یا بیماری کی اہم وجہ خون میں ایک کیمیائی مادہ بلی روبین (Bilirubin) کی زیادتی ہوتی ہے۔ میڈیکل سائنس جگر کو انسانی جسم کا سب سے اہم عضو اور غدود تصور کرتی ہے کیونکہ جگر جسم کے سب سے اہم کام انجام دیتا ہے اور اس عضو کے متاثر ہونے کا مطلب جسم کے اہم افعال کا متاثر ہوجانا ہوتا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق: ·       دنیا بھر میں ہر سال ہیپاٹائٹس 13 لاکھ 40 ہزار اموات کی وجہ بنتا ہے۔ یہ تعداد ایچ آئی وی ایڈز، ملیریا اور ٹی بی کے باعث موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ ·       ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی دنیا بھر میں 80 فیصد جگر کے کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ ·       مریضوں کو اس بات

ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں؟

Image
ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں؟ چار ہارمون ہیں جن کے خارج ہونے سے ہم خوشی محسوس کرتا ہے: خوشی کے ہارمون ہمارے اندر خوشی کا احساس ان چار ہارمونس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 1 2 اینڈورفنس Endorphins ڈوپامائین Dopamine The Calm Hormone The Reward hormone 3 4 سیروٹونائین Serotonin آکسی ٹوسین Oxytocin The Will-power hormone The Love Hormone خوش رہیں۔ خوشیاں بانٹتے رہیں۔     اینڈورفنس Endorphins The Calm Hormone جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکے علاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20 منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔ 2 ڈوپامائین Dopamine The Reward hormone زندگی کے سفر میں،