دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ
دودھ جانچنے
کے کچھ طریقے
کیمیکل ملا دودھ کی
جانچ کا طریقہ:
کیمیکل ملا دودھ کی شناخت بہت
آسانی سے ہوسکتی ہے:
· خراب ذائقے اور بو سے۔
· دودھ کو سونگھیں اور اس میں صابن جیسی بو کا احساس
ہو۔
· دودھ کو انگلیوں پر رگڑنے سے صابن کا احساس ہو۔
تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں کیمیکلز
کو مکس کیا گیا ہے۔
دودھ میں ڈیٹرجنٹ اور
سوڈا کی ملاوٹ:
خالص دودھ قدرتی طور پر میٹھا
ہوتا ہے، اگر فریج میں رکھنے کے بعد دودھ کا ذائقہ تلخ یا کھٹا ہوجائے تو یا تو وہ
خراب ہوچکا ہے یا اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس میں ڈیٹرجنٹ اور سوڈا کی ملاوٹ کی
گئی ہے۔
پانی ملا دودھ کی جانچ
کا طریقہ:
ایک قطرہ دودھ کسی ترچھی سطح یعنی
ڈونگے کی اوپری سطح سے نیچے بہائیں، اگر دودھ بہنے کے بعد قطرے کی رفتار سست اور پیچھے
سفید لکیر سی بن جائے تو وہ خالص ہے۔
اگر وہ قطرہ بہت تیزی سے بہہ جاتا
ہے جبکہ لکیر فوراً غائب ہوجائے تو یہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی نشانی ہے۔
نشاستہ ملا دودھ کی
جانچ کا طریقہ:
2 کھانے کے چمچ نمک کو 5 ملی لیٹر دودھ میں
ملائین، اگر یہ مکسچر نیلا ہوجائے تو یہ دودھ میں ملاوٹ کی نشانی ہے۔
دودھ میں یوریا کی
ملاوٹ:
دودھ میں یوریا کی ملاوٹ سے دودھ
کا ذائقہ تبدیل نہیں ہوتا اور اسے پکڑنا بھی مشکل ہوتا ہے، یوریا صحت کے لیے
خطرناک بھی ثابت ہوتا ہے۔
آدھا چائے کا چمچ دودھ اور سویابین
پاﺅڈر کو ملا کر اچھی طرح ہلائیں، اس کے بعد لٹمس پیپر کو کچھ سیکنڈ کے لیے بھگو دیں،
اگر رنگت سرخ سے نیلی ہوجائے تو یہ دودھ میں یوریا کی ملاوٹ کی نشانی ہے۔
Comments
Post a Comment