Posts

Showing posts from December, 2020

نیگیٹو سوچ بیمار جسم - پازیٹو سوچ تندرست جسم

Image
  نیگیٹو سوچ بیمار جسم پازیٹو سوچ تندرست جسم آپ کے جسم کا ہر سیل آپ کے دماغ میں چلنے والی سوچ کے حساب سے بھی اثر انداز ہو رہا ہوتا ہے۔ آپ جتنا زیادہ نیگیٹو سوچو گے اتنا زیادہ کمزور اور بیمار رہو گے۔ اس وقت آپ کیا سوچ رہے ہیں، کمنٹس میں ضرور لکھیں۔ Digital  Sindh Smart People

دھوکہ

Image
  دھوکہ لوگوں کو الٹے راستے پر لگانا تاکہ ذاتی مفادات حاصل کیے جا سکیں ۔   جانتے بوجھتے ہوئے حقائق کے برعکس لوگوں کو الٹے راستے پر لگانا تاکہ ذاتی مفادات حاصل کیے جا سکیں، دھوکے کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کا تعلق طاقت کی سیاست سے ہے جہاں پر یہ کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔ معلومات نہ رکھنے والے اس کا بدترین شکار بنتے ہیں۔ اس کے موذی اثرات سے بچنے کے لیے کان اور آنکھیں کھلی رکھنی پڑتی ہیں۔ Digital  Sindh Smart People
Image
  مبالغہ   بڑھا چڑھا کر بیان کرنا مبالغہ کہلاتا ہے۔ اس کی جڑ میں جھوٹ مگر پھل میں حقیقت کے کچھ ٹکڑے پائے جاتے ہیں۔ یہ دو کو بیس اور سو کو بلین بتانے کا ہتھیار ہے۔ پالیسیوں کی کامیابی اور شخصیت پرستی کی بنیاد مبالغے میں ہے۔ Digital  Sindh Smart People

جعل سازی

Image
جعل سازی معاشرے کو گمراہ کرنے میں بنیادی کردار یہ جھوٹ کی کافی سنجیدہ قسم ہے جس کے تحت افواہیں پھیلائی جاتیں ہیں اور ایسی کہانیاں تخلیق پاتی ہیں جن کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ ·      جعلی دستاویزات ·      جعلی مقدمات ·      جعلی دعوے اور ·      جعلی حوالے جھوٹ کی اس جنس کی مختلف مثالیں ہیں۔ معاشرے کو گمراہ کرنے میں اس قسم کے جھوٹ کا بنیادی کردار ہے۔   Digital  Sindh Smart People

جھوٹے وعدے

Image
  جھوٹے وعدے بہانوں کا بہت بڑا ٹوکرا   ·      وعدہ کر کے توڑنا، ·      بھول جانا اور ·      یاد دہانی پر رسمی افسوس کا اظہار کرنا۔ جھوٹ کی ایک اور قسم ہے۔ مسلسل ٹوٹتے ہوئے وعدے ایک منظم جھوٹ کی مثال ہیں۔ جس کے اثرات خاندان سے لے کر عوام تک پھیل سکتے ہیں۔ عموما اس قسم کے جھوٹ کے ساتھ بہانوں کا ایک بڑا ٹوکرا پایا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے وعدہ وفا نہ کرنے کی وضاحت سے شرمندگی کو چھپایا جا سکتا ہے۔ Digital  Sindh Smart People

بے ضرر جھوٹ

Image
  بے ضرر جھوٹ   یہ عام بات چیت میں استعمال ہوتا ہےاور روز مرہ کے کاموں میں سہولت حاصل کرنے کا موجب بنتا ہے۔ جھوٹ کی اس قسم کی دو مثالیں ہیں۔ ’میں گھر پر نہیں ہوں‘، ’مجھے آپ سے مل کے بہت خوشی ہوئی۔‘ اگر یہ مسلسل بولا جائے تو بولنے والے کی ذات آہستہ آہستہ اس سے ضرور متاثر ہوتی ہے۔ Digital  Sindh Smart People

جھوٹ کی دنیا کا کوبرا

Image
  منہ پر جھوٹ جھوٹ کی دنیا کا کوبرا اردو میں یہ سفید جھوٹ کہلاتا ہے۔ اس کا مطلب وہ بدترین اور فاش جھوٹ ہے جو کسی بھی ہچکچاہٹ کے بغیر آنکھ میں آنکھ ڈال کر بولا جائے۔ یہ اخلاقیات، شرم اور غیرت سے مکمل طور پر عاری ہوتا ہے۔ اس کا مقصد طاقت کے کھیل کو ہر قیمت پر جیتنا اور مدمقابل کو ہر صورت نیچا دیکھانا ہوتا ہے۔ چونکہ یہ منہ پر اعتماد کے ساتھ بولا جاتا ہے لہذا وقتی طور پر پُراثراور قابل یقین محسوس ہوتا ہے۔ یہ جھوٹ کی دنیا کا کوبرا ہے۔ Digital  Sindh Smart People

آدمی ریپ کیوں کر تے ہیں؟

Image
آدمی ریپ کیوں کر تے ہیں؟ یہ سمجھنا کہ آدمی جنسی تسکین کے لیے ریپ کرتے ہیں سراسر غلط ہے۔ سڑک پر کوئی آدمی کسی عورت کا ریپ نہیں کرتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ یہ غلط عمل ہے اس لیے وہ رازداری سے لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو کر ریپ کرتے ہیں۔ ریپ جنسی عمل نہیں ہے بلکہ یہ ایک حملہ ہے۔ اس کا مقصد جیتنا ہے۔ یہ ایک چیز پر قابو پانے کا عمل ہے اور اس عمل میں عورت وہ چیز بن جا تی ہے۔ ریپ کرنے والے اس سے باخوبی واقف ہوتے ہیں اور عورتوں کو دھمکا سکتے ہیں کہ وہ اس کے خاندان کو بتا دیں گے کہ کیا ہوا ہے اور وہ اکثر ان گھناؤنی حرکات کو جاری رکھتے ہیں۔ ریپ کرنے والے اپنے جیسے دیگر افراد کو بھی اس بارے میں بتا سکتے ہیں اور متاثرہ عورت کو بلیک میل کر کے مزید جنسی استحصال بھی کرسکتے ہیں۔     Digital  Sindh Smart People

جو کام کا نہیں وہ آپ کا نہیں

Image
  جو کام کا نہیں وہ آپ کا نہیں ·       ہم روزانہ بہت سے کچرا گھر سے نکال کر پھینک دیتے ہیں۔ ·       کسی بھی چیز کو استعمال کرنے کے بعد اس کا ریپر یا پیکٹ سنبھال کر نہیں رکھا جاتا۔ ·       خالی ڈبے ہو یا بوتلیں پھینک دی جاتی ہیں۔ ·       بہت سی چیزیں ایک بار استعمال کے لیے ہوتی ہیں۔ استعمال کرکے انہیں پھینکنا ہی پڑتا ہے۔ ·       اگر ہم ایسا نہ کریں تو گھر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو جائے گا۔   چھوٹی سی زندگی میں آپ کو بہت کچھ کرنا ہے۔ ·       وقت کم ہے اور مقابلہ سخت۔ ·       ہر انسان کی زندگی میں بہت سے لوگ ہوتے ہیں جن میں سے کچھ کام کے ہوتے ہیں اور کچھ بالکل کام کے نہیں ہوتے۔ ·       اس دنیا میں کوئی بھی اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔ ·       کامیابی میں دوسروں کے کردار کو کسی بھی طرح سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔   بھرپور کامیابی ...

کامیابی کا ایک چھوٹا سا راز

Image
  کامیابی کا ایک چھوٹا سا راز کوا وہ واحد پرندہ ہے جو عقاب کو تنگ کر سکتا ہے. یہ پرندوں کے بادشاہ عقاب کی پشت پر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی چونچ سے اسکی گردن کاٹتا ہے۔ جبکہ کوے سے زیادہ طاقتور عقاب کوے کا مقابلہ کرنے میں اپنی طاقت اور وقت صرف نہیں کرتا۔ بلکہ وہ اپنے پر کھولتا اور آسمان کی طرف اونچی اڑان بھرنا شروع کر دیتا ہے۔ عقاب کی پرواز جتنی بلند ھوتی جاتی ہے کوے کی اڑان اتنی ہی مشکل ہو جاتی ہے اور بل آخر وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے گر جاتا ہے۔ آج سے آپ ان لوگوں کی وجہ سے پریشان ہونا چھوڑ دیں جو آپ کی پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ھیں۔ آپ کی پرواز کے سامنے آسمان کھلا ہواہے۔ اپنی اڑان کو اونچا کرتے جائیں تو بہت سی رکاوٹيں خود ہی دور ہوتی جائیں گی۔ اپنی طاقت عقاب کی مانند مثبت کاموں میں صرف کريں۔ اپنی پرواز کی قوت کو جان لیجیے۔ یہی کامیابی کا راز ہے   Digital  Sindh Smart People

میں کون ہوں، کیوں ہو اور کہاں سے ہوں؟

Image
  اگر دنیا میں لوگ اس زندگی کو صرف ذاتی خواہشوں کے حصول کا ذریعہ نہ سمجھیں تو وہ حقیقی علم کے حصول کیلئے کوشاں رہتے ہیں کہ میں کون ہوں، کیوں ہوں اور کہاں سے ہوں؟   چیلنجز کا مقابلہ کرو، مسلط کردہ ہر بگاڑ کے خلاف لڑو، باطل پر غلبہ حاصل کرو، آیا تم مضبوط اعصاب کی مالک ہو یا بزدل، یہ انتخاب تمہارا اپنا ہے  اور اپنی تقدیر کی تشکیل تمہارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو Digital  Sindh Smart People