جو کام کا نہیں وہ آپ کا نہیں



 

جو کام کا نہیں وہ آپ کا نہیں

·      ہم روزانہ بہت سے کچرا گھر سے نکال کر پھینک دیتے ہیں۔

·      کسی بھی چیز کو استعمال کرنے کے بعد اس کا ریپر یا پیکٹ سنبھال کر نہیں رکھا جاتا۔

·      خالی ڈبے ہو یا بوتلیں پھینک دی جاتی ہیں۔

·      بہت سی چیزیں ایک بار استعمال کے لیے ہوتی ہیں۔ استعمال کرکے انہیں پھینکنا ہی پڑتا ہے۔

·      اگر ہم ایسا نہ کریں تو گھر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو جائے گا۔

 

چھوٹی سی زندگی میں آپ کو بہت کچھ کرنا ہے۔

·      وقت کم ہے اور مقابلہ سخت۔

·      ہر انسان کی زندگی میں بہت سے لوگ ہوتے ہیں جن میں سے کچھ کام کے ہوتے ہیں اور کچھ بالکل کام کے نہیں ہوتے۔

·      اس دنیا میں کوئی بھی اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔

·      کامیابی میں دوسروں کے کردار کو کسی بھی طرح سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

 

بھرپور کامیابی کی طرف بڑھنے کا پہلا قدم ہے فیصلہ کرنا۔

فیصلے پر عمل کرنے کے لیے آپ کو خود بھی بہت کچھ کرنا ہوگا اور دوسروں سے بھی بہت کچھ کروانا ہوگا۔

دوسروں کا بھرپور کردار آپ کو بہتر انداز سے کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔

آپ کی زندگی میں جو لوگ ہیں اُن میں سے کتنے ایسے لوگ ہیں جن سے تعلق ہر حال میں بنائے رکھنا ہے یعنی کام کے ہیں۔

دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جن سے کبھی کبھار ملنا ہی سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔

اور تیسرے نمبر پر اُن لوگوں کے بارے میں سوچیے جو کسی نہ کسی وجہ سے آپ کی زندگی میں تو شامل ہیں مگر اُن سے آپ کو کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

کسی بھی شعبے میں آپ کی کامیابی کا مدار بہت حد تک اس بات پر ہے کہ آپ کے بنیادی دائرے (Core Circle) میں کون لوگ ہیں۔

چیزوں کی طرح وہی لوگ آپ کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہئیں جو کام کے ہوں۔

جن لوگوں سے تعلقات قائم رکھنا وقت اور صلاحیت کا ضیاع ہو اُن سے مضبوط روابط رکھنا اپنے آپ کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

وقت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہماری زندگی میں کوئی بھی ایسا انسان نہ ہو جس سے تعلقات کا حاصل کچھ نہ ہو۔

چیزوں کی طرح دوستوں اور ساتھیوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیجیے۔

 

 

Digital Sindh
Smart People



Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت