آدمی ریپ کیوں کر تے ہیں؟
آدمی ریپ کیوں کر تے ہیں؟
یہ سمجھنا کہ آدمی جنسی تسکین کے لیے ریپ کرتے ہیں سراسر
غلط ہے۔ سڑک پر کوئی آدمی کسی عورت کا ریپ نہیں کرتا ہے۔
وہ جانتے ہیں کہ یہ غلط عمل ہے اس لیے وہ رازداری سے لوگوں
کی نظروں سے اوجھل ہو کر ریپ کرتے ہیں۔
ریپ جنسی عمل نہیں ہے بلکہ یہ ایک حملہ ہے۔ اس کا مقصد
جیتنا ہے۔ یہ ایک چیز پر قابو پانے کا عمل ہے اور اس عمل میں عورت وہ چیز بن جا تی
ہے۔
ریپ کرنے والے اس سے باخوبی واقف ہوتے ہیں اور عورتوں کو
دھمکا سکتے ہیں کہ وہ اس کے خاندان کو بتا دیں گے کہ کیا ہوا ہے اور وہ اکثر ان
گھناؤنی حرکات کو جاری رکھتے ہیں۔
ریپ کرنے والے اپنے جیسے دیگر افراد کو بھی اس بارے میں
بتا سکتے ہیں اور متاثرہ عورت کو بلیک میل کر کے مزید جنسی استحصال بھی کرسکتے
ہیں۔
Comments
Post a Comment