Posts

Showing posts from November, 2019

اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں۔ بلاول بھٹو

Image
یومِ سندھی ثقافت اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں۔ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کی عوام کو ’یومِ سندھی ثقافت‘ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ : ·       سندھی ثقافت قدیم سندھ تہذیب و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج اور وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔ ·       ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔ ·       پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی منفرد و کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں اور زندگی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد بھی ہے۔ ·       سندھ کی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لیے نوجوان نسل اپنا کردار اس اصولِ عمل کے تحت ادا کرے کہ "اپنی ثقافت پر ناز کریں، پاکستان سے پیار کریں"۔

لولاڈی سلوا - برازیلی صدر

Image
لولاڈی سلوا    Lula da Silva بھوک صفر   ( Hunger zero ) ( برازیل کے 35 ویں صدر ) لولاڈی سلوا کا خیال تھا کہ: ’’ملک میں جب تک بھوک اور غربت رہے گی اس وقت تک لوگ اپنی صلاحیتوں سے پورا کام نہیں لے سکیں گے۔‘‘ لولاڈی سلوا کا منشور تھا کہ: ’’برازیل کے غریب اور محروم طبقوں کو زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا اور بس۔‘‘ ·        لولاڈی سلوا مزدور کے بیٹے ہیں۔ ·        40 سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ لولاڈی سلوا کبھی برازیل جیسے ملک کا صدر بنے گا۔ ·        پانچویں جماعت کے بعد خاندان کی پرورش کیلئے لوگوں کے جوتے پالش کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ·        لولاڈی سلوا   گلے میں جوتے پالش کرنے کی پیٹی لٹکا کر گلی گلی پھرتے تھے۔ پالش کی آمدنی گھر چلانے کے لیے ناکافی ہوگئی تو یہ دوسرے کاموں کی طرف متوجہ ہو گئے: مثلاً : لولا نے مونگ پھلی بیچنا شروع کر دی، اس سے بھی گزارا نہ ہو ا تو یہ لوہے کی ایک مل میں بھرتی ہو گئے، یہ سارا س...

نیفرالوجی کیا ہے؟

Image
نیفرالوجی کیا ہے؟ نیفرالوجی اپنی اصل میں طب کے اندر شعبہ میڈیسن کی وہ شاخ ہے جو گردے کے امراض کی تشخیص و طبی معاملات کے بارے میں رہنمائی دیتی ہے۔ گردے ہمارے خون کو صاف کرتے ہیں اور جسم سے فاضل مادہ خارج کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ کام گردے بہت سارے چھوٹے چھوٹے فلٹرز کے ذریعے کرتے ہیں۔ جنھیں ہم   Nephron       کہتے ہیں۔ انہی فلٹرز کی تعلیم کو نیفرالوجی کہتے ہیں۔

انا پرستی

Image
انا پرستی بری عادتوں میں سے ایک بری عادت ہماری بری عادتوں میں سے ایک بری عادت ہے کہ: اپنے مطلب کی بات دماغ میں بٹھا کر دماغ کو تالا لگا کر چابی نگل لیتے ہیں اور کچھ بھی سمجھنے سے عاری ہو جاتے ہیں۔ پھر چاہے وہ سمجھنا ہمارے لیئے کتنا ہی ضروری کیوں نہ ہو۔ ہم نہیں سمجھتے کہ کہیں کسی کی بات مان لینے سے ہماری انا کی شکست نہ ہو جائے! کیونکہ بعض اوقات ہماری انا ہمارے ایمان سے بھی اوپر چلی جاتی ہے! کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ: کیوں   نہ    تماشہ   ہو جب انا بے تحاشہ ہو

ديوارِ سنڌ رني ڪوٽ – ایوا زوبیڪ

Image
ديوارِ سنڌ رني ڪوٽ –    ایوا زوبیڪ نامیاري پولش سیاح ڇوڪري ۽ وڊیو بلاگر ایوا زوبیڪ بہ نیٺ ديوارِ سنڌ رني ڪوٽ پھچي وئي ۽ رني ڪوٽ ڏسندي ئي مٿس موهت ٿي پئي. ايوا زوبيڪ رني ڪوٽ جي مختصر وڊیو ۾   ڇا تہ منظر نگاري ڪئي آھي، جيڪا ڏسڻ وٽان آهي. اوهان هڪ دفعو هن مختصر ويڊیو کي ضرور ڏسندا . ·       رني ڪوٽ قلعو سنڌ جي عظيم ديوار (ڀِت) جي حيثيت سان مشهور آهي. ·       دنيا جي سڀ کان وڏو قلعو جي نالي سان سڃاتو وڃي ٿو. ·       رني ڪوٽ قلعو تقريبن 32 ڪلوميٽر تي مشتمل آھي.

سائیکالوجیکل 10 نکات

Image
1.                           ایک عورت زیادہ سے زیادہ 47 گھنٹے ہی کسی بات کو سیکرٹ رکھ پاتی ہے۔ 2.                           جھوٹ کثرت سے بولنے والے دوسروں کا جھوٹ پکڑنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ 3.                           سونے سے پہلے جس آخری انسان کے بارے آپ سوچتے ہیں وہ یا تو آپکی خوشی کی وجہ ہوتا ہے یا دکھ کی۔ 4.                           ہم اس گانے یا آواز سے سب سے زیادہ نفرت کرتے ہیں جو ہماری صبح کی Alarm tone ہو،   دن میں بھی کبھی کہیں سنائی دے تو تکلیف ہوتی ہے۔ 5.  ...

زندگی کا مقصد

Image
  ’’نیچے ہو پراڈو، کلائی پر ہو راڈو‘‘   وہ کون سی ایسی سرگرمیاں ہیں جو آپ کی زندگی کو بامعنی، بامقصد، خوشگوار اور مطمئن بناتی ہیں۔ ·       صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمر یونہی تمام ہوتی ہے۔ ·       جنہیں زندگی میں روٹی کے طواف اور سالن کی تلاش سے ہی فرصت نہ ملے۔ ·       جنہیں بجلی بلوں کے جھٹکے ہی نہ سنبھلنے دیتے ہوں۔ ·       جن کے لئے گیس کا بل بھی نازیوں کے گیس چیمبرز جیسا ہو۔ ان کے لئے: ·       زندگی کیا؟ ·       اس کے معنی کیا؟ ·       اس کا مقصد کیا؟ اس کا خوشگوار ہونا یا ناگوار ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ایسے ماحول میں زندگی: ·       زندگی موت کا کنواں ہے جس میں ہاتھ چھوڑ کر موٹر سائیکل کے کرتب دکھائے جاتے ہیں۔ ·       زندگی زہر بجھی تلوار کی دھار ہے جس پر اہل و عیال سمیت ننگے پائوں چلنا پڑتا ہے۔ ·   ...

آپ زندگی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

Image
افسوس مجھے زندگی کے 60 سال گزارنے کے بعد جینے کا مقصد سمجھ آیا ۔۔۔ اور وہ ہے ’’خدا کی بےشمار مہربانیوں کو قدم قدم پر یاد رکھنا اور یاد رکھتے ہوئے اپنے سے بڑھ کر دوسروں کے آرام اور آسانیوں پر توجہ دینا۔  کیونکہ اپنی ذات کے لئے آرام اور آسانی تو جانور بھی تلاش کرتا ہے۔ انسان ہونے کا مطلب ہی یہ ہے کہ دوسروں کا بھی سوچو۔‘‘ کرسٹی شمٹ  (Kristi Schmidt) آپ زندگی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کرسٹن لیپکن کوٹ ( Christen Lippincott ) کہتی ہیں کہ:   ان کے نزدیک زندگی خوب صورت ترین ایکٹویٹی ہے، معاشرہ میں محبت اور گرمجوشی کو بڑھاوا دینا جس کا مطلب ہے ضرورت کے مطابق لوگوں کی مدد کرنا۔ میں بچوں کے ہسپتالوں کے لئے کمبل تیار کرنے کے علاوہ فارغ وقت میں پالتو جانوروں ( Pets )کے لئے بھی مختلف قسم کے کمبل تیار کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ میں عمر رسیدہ لوگوں کے لئے شالیں بھی بناتی ہوں۔ مجھے اس کام میں بیحد سکون ملتا ہے۔ سری رام سری دھر کہتے ہیں: یادوں کا خزانہ ہی میرے لئے اصل خزانہ ہے نہ کہ اثاثوں کا خزانہ۔ میں تو اس بات پر یقین رکھتا ...

یاد رکھنے اور سیکھنے میں فرق

Image
·        اکثر لوگوں کے نزدیک سیکھنے کا مطلب ہے زیادہ دیر تک یاد رکھنا۔ ·        یاد رکھنے اور سیکھنے میں فرق ہوتا ہے اور دونوں الگ چیزیں گردانی جاتی ہیں۔ سیکھنے کے تین انداز ہیں: 1.    دیکھ کر سیکھنا۔ 2.    سن کر سیکھنا۔ 3.    اپنے ہاتھ سے کوئی کام انجام دے کر سیکھنا۔ سیکھنے کے نقطہ نظر (Approach) سیکھنے کے نقطہ نظر (Approach) پر بات کی جائے تو یہ چار ہیں۔ 1.   منتقل کرنا : یعنی معلومات، نظریات، مہارت اور علم کو دوسروں تک پہنچانا، رہنمائی کرنا یا سکھانا۔ 2.   اخذ کرنا: خود کھوج لگانا، تجربہ کرنا، پوچھنا، تجسس کرنا، تحقیق کرنا، یعنی پورے شعور سے سیکھنا۔ 3.   ظہور: اس سے مراد تدبر، غور و فکر، مکالمے، تخلیقی بیان اور تجربات سے نئے نظریات اور مفاہم کا ادراک حاصل کرنا۔ 4.   لاشعوری تجربہ: غیر محسوس طریقے سے کوئی زبان، ثقافت، عادت، سماجی اصول، تعصبات اور روّیوں کو سیکھنا۔ سیکھنے کے مراحل چھ ہیں، جیسے جاننا، سمجھنا، استعمال کرنا...