یاد رکھنے اور سیکھنے میں فرق



·       اکثر لوگوں کے نزدیک سیکھنے کا مطلب ہے زیادہ دیر تک یاد رکھنا۔
·       یاد رکھنے اور سیکھنے میں فرق ہوتا ہے اور دونوں الگ چیزیں گردانی جاتی ہیں۔
سیکھنے کے تین انداز ہیں:
1.   دیکھ کر سیکھنا۔
2.   سن کر سیکھنا۔
3.   اپنے ہاتھ سے کوئی کام انجام دے کر سیکھنا۔

سیکھنے کے نقطہ نظر (Approach)

سیکھنے کے نقطہ نظر (Approach) پر بات کی جائے تو یہ چار ہیں۔

1.  منتقل کرنا :
یعنی معلومات، نظریات، مہارت اور علم کو دوسروں تک پہنچانا، رہنمائی کرنا یا سکھانا۔

2.  اخذ کرنا:
خود کھوج لگانا، تجربہ کرنا، پوچھنا، تجسس کرنا، تحقیق کرنا، یعنی پورے شعور سے سیکھنا۔

3.  ظہور:
اس سے مراد تدبر، غور و فکر، مکالمے، تخلیقی بیان اور تجربات سے نئے نظریات اور مفاہم کا ادراک حاصل کرنا۔

4.  لاشعوری تجربہ:
غیر محسوس طریقے سے کوئی زبان، ثقافت، عادت، سماجی اصول، تعصبات اور روّیوں کو سیکھنا۔

سیکھنے کے مراحل چھ ہیں، جیسے جاننا، سمجھنا، استعمال کرنا، تجزیہ کرنا، ترکیب لڑانا اور جانچنا۔ 

سیکھنے کے اصول

آمادگی
آپ خود سیکھنا نہ چاہیں تو کوئی آپ کو نہیں سکھا سکتا۔
آزادی
خوف، بھوک پیاس میں سیکھنا ممکن نہیں۔
اثر انگیزی
حوصلہ افزائی سے سیکھنے کا عمل تیز ہوتا ہے۔
ضرورت
ضرورت میں انسان جلدی سیکھتا ہے۔
شوق
شوق میں میں انسان جلدی سیکھتا ہے۔
ٹھوس سے خیالی
پہلے انسان ٹھوس چیزیں سیکھتا ہے، پھر خیالی چیزوں پر یقین کرتا ہے۔
آسان سے مشکل
عموماً یہی ہوتا ہے۔
اولیت
جس چیز سے پہلے واسطہ پڑے، وہ زیادہ سیکھتا ہے۔
تازگی
جو واقعہ نیا ہوگا وہ زیادہ ذہن میں رہے گا۔
سکھانا
سکھانا بھی سیکھنا ہوتا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت