زندگی کا مقصد


 ’’نیچے ہو پراڈو، کلائی پر ہو راڈو‘‘
 وہ کون سی ایسی سرگرمیاں ہیں جو آپ کی زندگی کو بامعنی، بامقصد، خوشگوار اور مطمئن بناتی ہیں۔
·      صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمر یونہی تمام ہوتی ہے۔
·      جنہیں زندگی میں روٹی کے طواف اور سالن کی تلاش سے ہی فرصت نہ ملے۔
·      جنہیں بجلی بلوں کے جھٹکے ہی نہ سنبھلنے دیتے ہوں۔
·      جن کے لئے گیس کا بل بھی نازیوں کے گیس چیمبرز جیسا ہو۔

ان کے لئے:
·      زندگی کیا؟
·      اس کے معنی کیا؟
·      اس کا مقصد کیا؟

اس کا خوشگوار ہونا یا ناگوار ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

ایسے ماحول میں زندگی:
·      زندگی موت کا کنواں ہے جس میں ہاتھ چھوڑ کر موٹر سائیکل کے کرتب دکھائے جاتے ہیں۔
·      زندگی زہر بجھی تلوار کی دھار ہے جس پر اہل و عیال سمیت ننگے پائوں چلنا پڑتا ہے۔
·      زندگی منشی پریم چند کا افسانہ ’’کفن‘‘ ہے۔


آپ پسند کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت