Posts

سفروزہ کیسل میلان – اٹلی

Image
·       سفورزا کیسل (اطالوی: Castello Sforzesco ) شمالی اٹلی کے شہر میلان میں ہے۔ ·       سفورزا کیسل 15 ویں صدی میں فرانسسکو سفورزا ، ڈیوک آف میلان نے 14 ویں صدی کی مضبوطی کی باقیات پر تعمیر کیا تھا۔ بعد میں اس کی تزئین و آرائش اور توسیع کی گئی۔ ·       16 ویں اور 17 ویں صدی میں یہ یورپ کے سب سے بڑے قلعوں میں سے ایک تھا۔ ·       1891-1905 میں لوکا بیلٹرمی کے ذریعہ بڑے پیمانے پر دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

جاپان ورک ویزا

Image
ایجنٹوں سے بچیں اور ہدایات پڑھیں جاپان میں ملازمت کے لیے ورک ویزے کا معاہدہ حکومت جاپان اور پاکستان کے درمیان اگلے ایک سے دو ماہ میں متوقع ہے ۔ جاپانی حکومت اپنے ملک میں صنعتی ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایسے پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ اور جاپانی زبان سے واقف افراد کو جاپان لانا چاہتی ہے جو ان کے معاشرے میں: ·        آسانی سے ضم ہوسکیں۔ ·        جاپانی عوام کے لیے مشکلات کا سبب نہ بنیں۔ ·        جاپانی حکومت کی بنیادی شرائط پوری کرکے جاپان آئیں۔ ·        اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگی بدلنے کے لیے جدو جہد کاا ٓغاز کریں ۔ جاپانی حکومت مندرج ذیل شعبوں میں تربیت یافتہ اور جاپانی زبان جاننے والے افراد کو جاپان بلانے میں دلچسپی رکھتی ہے:

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن - چار روزہ دورہ پاکستان

Image
چار روزہ دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے نور خان ایئربیس پاکستان پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیاگیا تھا۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کے بارے میں چند دلچسپ معلومات

Image
انگلینڈ، برطانیہ، یوکے یا ولایت کا شاہی خاندان شاہی خاندان کے بارے میں چند دلچسپ معلومات

صبح مجھے بہت کام ہونگے۔

Image
رات کو شوہر ڈاکٹر سے مل کر گھر واپس آیا تو بہت پریشان اور اُداس تھا، کمرے کی لائیٹ آن کی تو دیکھا بیوی سو رہی تھی۔ لائٹ کی روشنی سے بیوی کی آنکھ کھل گئی اور بولی، "کیا کہا ڈاکٹر نے؟" شوہر: "ڈاکٹر نے کہا ہے تم بس چند گھنٹوں کے مہمان ہو ۔" بیوی نے گھڑی پر ٹائم دیکھا اور دوسری طرف کروٹ لے کر تکیہ منہ کے اُوپر کر لیا۔ شوہر نے بیوی کا کاندھا ہلاتے ہوئے کہا: "بیگم! یہ کیا تم سونے لگی ہو؟" بیوی، تکیے کے پیچھے سے ہی بولی: دیکھو، صبح مجھے بہت کام ہونگے۔   ·       تمہارے غسل، کفن کا انتظام کرنا ہے۔ ·       قبر کھدوانی ہے۔ ·       ٹینٹ اور دریاں منگوانی ہیں۔ ·       نمازِ جنازہ کیلئے مولوی صاحب کو کہنا ہے۔ ·       مسجد میں اعلان کروانے ہیں۔ ·       تمہارے گھر والوں کو فون کرنا ہے۔ ·       اپنے گھر والوں کو بلانا ہے۔ ·       منے کے اسکول میں چھٹی کی درخواست بھیجنی ہے۔ ·       منے کے اسکول لے جانے والے رکشے والے کو منع کرنا ہے۔ ·       دیگ کا آرڈر کرنا ہے۔۔۔۔! ·       اور ہاں گلا پھاڑ کر رونا بھی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔ خود تو ت

بوسکو ورٹیکل میلان اٹلی

Image
رہائشی عمارت  پر 900 سے زیادہ درختوں پر مشتمل قدرتی جنگل ·       بوسکو ورٹیکال، اٹلی کے شہر میلان کے پورٹا نووا ضلع میں رہائشی ٹاوروں کا ایک جوڑا ہے۔ ·       میلان پورٹا گاریبالڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب ویا گیٹانو ڈی کاسٹیلیا اور ویا فیڈریکو کنفالونیری کے مابین۔ ·       ان کی اونچائی 111 میٹر اور 76 میٹر ہے اور 8،900 مربع میٹر چھتوں پر 900 سے زیادہ درختوں پر مشتمل ہے۔ میلان میں واقع آنکھوں کو بھاتی شہری تعمیرات کی شاہکار بوسکو ورٹیکل نامی اس رہائشی عمارت کو یورپ کی بہترین بلند ترین عمارت کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔ آسمان کو چھوتی اس عمارت میں بارز، ریسٹورنٹس، گیلریز اور بے شمار عمارتیں موجود ہیں۔ گرین ہائوس ایفیکٹ کا منظر پیش کرتی یہ عمارت دیکھے جانے کے قابل ہے۔ اس میں 800 درخت اور 1500 پودے ہیں، جو کل ملا کر ایک جنگل کا 20 ہزار اسکوائر فٹ رقبہ بناتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو شہری ماحول میں قدرتی ماحول میسر ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کیلئے دنیا میں   مستقبل کی عمارات کیلئے ایک قابل قدر مثال ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی آبشار

Image
لائیبین بلڈنگ  (Liebian Building)   پرکشش سیاحتی مقام ·       اس مصنوعی آبشار نے برازیل کے معاشی حب ریو ڈی جینزو میں واقع سولر سٹی ٹاور میں بنائی گئی آبشار کی بلندی کو مات دے دی ہے۔ ·       دونوں مصنوعی آبشاروں میں تقریباً 10فٹ کا فرق ہے۔ ·       عوامی جمہوریہ چین نے فلک بوس عمارت کو پُرکشش بنانے کے لئے 350فٹ بلند سائبان پر ایسی آبشار بنائی ہے، جو نیاگرافال کی طرح طلسماتی منظر پیش کرتی ہے۔ ·       لائیبین بلڈنگ مینشن اور انٹرنیشنل پلازہ نامی یہ عمارت ہوٹل، آفس اور شاپنگ مال پر مشتمل ہے، جو نن یانگ نارتھ روڈ پر واقع ہے۔