جاپان ورک ویزا


ایجنٹوں سے بچیں اور ہدایات پڑھیں
جاپان میں ملازمت کے لیے ورک ویزے کا معاہدہ حکومت جاپان اور پاکستان کے درمیان اگلے ایک سے دو ماہ میں متوقع ہے۔
جاپانی حکومت اپنے ملک میں صنعتی ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایسے پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ اور جاپانی زبان سے واقف افراد کو جاپان لانا چاہتی ہے جو ان کے معاشرے میں:
·       آسانی سے ضم ہوسکیں۔
·       جاپانی عوام کے لیے مشکلات کا سبب نہ بنیں۔
·       جاپانی حکومت کی بنیادی شرائط پوری کرکے جاپان آئیں۔
·       اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگی بدلنے کے لیے جدو جہد کاا ٓغاز کریں ۔
جاپانی حکومت مندرج ذیل شعبوں میں تربیت یافتہ اور جاپانی زبان جاننے والے افراد کو جاپان بلانے میں دلچسپی رکھتی ہے:


شعبے:
1.                           ریستوران شیف
2.                           ہوٹل مینجمنٹ
3.                           نرسنگ کیئر
4.                           بلڈنگ کلینگ
5.                           زراعت
6.                           فشریز
7.                           فوڈ اینڈ بیوریج
8.                           میٹریل پروسسنگ
9.                           انڈسٹریل مشینری
10.                     الیکٹرونکس اینڈ الیکٹرونکس مشینری
11.                     کنسٹریکشن
12.                     شپ بلڈنگ
13.                     کار مکینک
14.                     ائیر پورٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف
15.                     ہوائی جہاز مینٹیننس

حتمی شرائط تو معاہدے کے بعد ہی سامنے آئیں گی تاہم جو شرائط اور طریقہ کار اب تک سامنے آیا ہے اس کے مطابق:
جاپان کا کوئی بھی کاروباری ادارہ جاپانی حکومت کو درخواست دے گا کہ اسے متعلقہ شعبوں میں سے کچھ شعبوں میں لیبر کی ضرورت ہے اور وہ لیبر پاکستان سے بلانا چاہتے ہیں، جس کے بعد جاپانی حکومت یہ درخواست پاکستانی حکومت کو دے گی جس کے بعد پاکستانی حکومت کا ذیلی ادارہ متعلقہ لیبر کے لیے اشتہار دے گا اور
·       جاپانی زبان کا امتحان۔
·       متعلقہ شعبے کی بنیادی تعلیم اور تجربہ۔
·       جاپانی کاروباری ادارے کے نمائندے کے پاس انٹرویو۔
انٹرویو میں پاس ہونے کی صورت میں متعلقہ اُمیدوار ملازمت کے ویزے پر جاپان پہنچ سکے گا۔
کسی کو رقم دیکر جاپان آنے سے گریز کریں کیونکہ ایجنٹوں کے ذریعے جاپان پہنچنے والے افراد کامقدر جیلیں اور ڈی پورٹ ہونا ہی ہوتا ہے۔
آپ فوری طور پر ایسے شخص کی ایف آئی اے کے پاس شکایت درج کراسکتے ہیں۔
یہ بات کنفرم کرلیں کہ آپ حکومت پاکستان اور حکومت جاپان کے تیار کردہ سسٹم اور طریقہ کار کے تحت ہی جاپان جارہے ہوں باقی اس کے علاوہ سب فراڈ ہوسکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت