بوسکو ورٹیکل میلان اٹلی


رہائشی عمارت  پر 900 سے زیادہ درختوں پر مشتمل قدرتی جنگل

·      بوسکو ورٹیکال، اٹلی کے شہر میلان کے پورٹا نووا ضلع میں رہائشی ٹاوروں کا ایک جوڑا ہے۔
·      میلان پورٹا گاریبالڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب ویا گیٹانو ڈی کاسٹیلیا اور ویا فیڈریکو کنفالونیری کے مابین۔

·      ان کی اونچائی 111 میٹر اور 76 میٹر ہے اور 8،900 مربع میٹر چھتوں پر 900 سے زیادہ درختوں پر مشتمل ہے۔

میلان میں واقع آنکھوں کو بھاتی شہری تعمیرات کی شاہکار بوسکو ورٹیکل نامی اس رہائشی عمارت کو یورپ کی بہترین بلند ترین عمارت کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔ آسمان کو چھوتی اس عمارت میں بارز، ریسٹورنٹس، گیلریز اور بے شمار عمارتیں موجود ہیں۔ گرین ہائوس ایفیکٹ کا منظر پیش کرتی یہ عمارت دیکھے جانے کے قابل ہے۔
اس میں 800 درخت اور 1500 پودے ہیں، جو کل ملا کر ایک جنگل کا 20 ہزار اسکوائر فٹ رقبہ بناتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو شہری ماحول میں قدرتی ماحول میسر ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کیلئے دنیا میں  مستقبل کی عمارات کیلئے ایک قابل قدر مثال ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت